مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 526 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 526

مکتوبات احمد ۵۲۶ مکتوب نمبر ۱۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ جلد اول مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے عنایت نامہ جات کو پڑھ کر نہایت خوشی ہوئی ۔ خداوند تعالیٰ حقیقی استقامت سے حظ وافر آپ کو بخشے ۔ میں آپ کی ذات میں بہت ہی نیک طینتی اور سلامت روشی پاتا ہوں اور میں خداوند کریم کی نعمتوں میں سے اس نعمت کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ جیسے خالص دوست سے رابطہ پیدا ہوا ہے۔ خداوند کریم اس رابطہ کو اُس مرتبہ پر پہنچاوے جس مرتبہ پر وہ راضی ہے۔ نماز تہجد اور اَوْ رَادِ معمولہ میں آپ مشغول رہیں ۔ تہجد میں بہت سے برکات ہیں ۔ بیکاری کچھ چیز نہیں ۔ بیکار اور آرام پسند کچھ وزن نہیں رکھتا ۔ وَقَالَ اللهُ تَعَالى - " وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا لا درود شریف وہی بہتر ہے کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلا ہے اور وہ یہ ہے اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - جو الفاظ ایک پر ہیز گار کے منہ سے نکلتے ہیں ۔ اُن میں ضرور کسی قدر برکت ہوتی ہے ۔ پس خیال کر لینا چاہئے کہ جو پر ہیز گاروں کا سردار اور نبیوں کا سپہ سالار ہے اُس کے منہ سے جو لفظ نکلے ہیں وہ کس قدر متبرک ہوں گے ۔ غرض سب اقسام درود شریف سے یہی درود شریف زیادہ مبارک ہے۔ یہی اس عاجز کا ورد ہے اور کسی تعداد کی پابندی ضرور نہیں ۔ اخلاص اور محبت اور حضور اور تضرع سے پڑھنا چاہئے اور اُس وقت تک ضرور پڑھتے رہیں کہ جب تک ایک حالت رقت اور بیخودی اور تاثر کی پیدا ہو جائے اور سینہ میں انشراح اور ذوق پایا جائے ۔ بخدمت مولوی عبد القادر صاحب و دیگر اخوان مومنین سلام مسنون برسد - ۲۶ اپریل ۱۸۸۳ء مطابق ۱۸ر جمادی الثانی ۱۳۰۰ھ ا العنكبوت: ٧٠