مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 527
مکتوبات احمد ۵۲۷ جلد اول مکتوب نمبر ۱۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد ہذا آن مخدوم کا مکتوب چہارم بھی پہنچا۔ جزاکم الله على سعيكم و اعظم اجركم على بذل جهدكم ۔ آج اگر ٹکٹ میسر آئے تو یقین ہے کہ ہر سہ حصہ بنام ہر سہ خریداران کے نام روانہ کئے جائیں گے ۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی ۔ آپ اوراد و اشغال معمولہ بدستور کئے جائیں کہ کثرت ذکر مدار فلاح و نجات ہے۔ درودشریف خط سابق میں لکھ دیا گیا ہے ۔ ہر باب میں حضور اور توجہ اور خضوع اور خشوع اور اخلاص شرط ہے ۔ من جاء بالا خلاص جعل من الخواص ۔اگر کوئی ہندو فی الحقیقت طالب حق ہے تو اُس سے رعایت کرنا واجب ہے بلکہ اگر ایسا شخص بے استطاعت ہو تو اس کو مفت بلا قیمت کتاب دے سکتے ہیں ۔ غرض اصلی اشاعت دین ہے۔ نہ خرید و فروخت جیسی صورت ہو اس سے اطلاع بخشیں تا کتاب بھیجی جاوے۔ والسلام ۔ بخدمت مولوی عبد القادر صاحب و قاضی خواجه علی صاحب و دیگر اخوان مومنین سلام پہنچا دیں ۔ مکتوب نمبر ۱۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی ہر سہ حصہ بخدمت چوہدری گامے خان و جیوے خان صاحب روانہ کئے جائیں گے ۔ اب حصہ چہارم کے طبع کرانے میں کچھ تھوڑی توقف باقی ہے اور موجب توقف یہی ہے کہ جو تین جگہ سے بعض سوالات لکھے ہوئے آئے ہیں ۔ اُن سب کا جواب لکھا جائے ۔ یہ عاجز ضعیف الدماغ آدمی ہے۔ بہت محنت نہیں ہوتی ۔ آہستہ آہستہ کام کرنا پڑتا ہے۔ آپ کی خواب إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَی نہایت مطابق واقعہ اور درست معلوم ہوتی ہے اور تعبیر صحیح ہے۔ جن لوگوں کو تاویل رویا کا علم نہیں اُن کو ان تعبیرات میں کچھ تکلف معلوم ہو گا ۔ مگر صاحب تجربہ خوب جانتے ہیں کہ رؤیا کے بارہ میں اکثر عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ حقیقت کو ایسے ایسے