خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 559 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 559

خطبات مسرور جلد 17 559 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اکتوبر 2019 اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی حالتوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنے والے ہوں۔اپنی نمازوں کو قائم کر کے پھر انہیں اعلیٰ معیار تک لے جانے والے ہوں۔اپنے مالوں کو بھی پاک کرنے والے ہوں۔اپنے اخلاق اعلیٰ کرنے والے ہوں۔نیکیوں کو کرنے والے اور پھیلانے والے ہوں۔برائیوں سے رکنے والے اور برائیوں سے اپنی نسلوں کو بھی روکنے والے ہوں۔اور پھر اپنے ماحول کو بھی روکنے والے ہوں۔مساجد کی تعمیر کے ساتھ اسلام کا حقیقی پیغام اس ملک کے شہریوں تک پہنچانے والے ہوں اور انہیں خدائے واحد کا عبادت گزار بنانے والے ہوں اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ جب ہم اپنے اندر بھی اعلیٰ تبدیلیاں پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب اس مسجد کے بعض کو ائف بھی بیان کر دیتا ہوں۔یہاں اس جگہ کا نام تو ہم نے مہدی آباد رکھا ہوا ہے۔نا ہے (Nahe) گاؤں کا نام ہے جہاں یہ مسجد اب بنائی گئی ہے۔مقامی جماعت تو یہاں کی تھوڑی سی ہے اور یہ جگہ جو ہے یہ زرعی زمین تھی جو 1989ء میں ، Nineteen eighty-nine میں خریدی گئی تھی۔اس میں کچھ حصہ زراعت کے لیے ہے جو جماعت نے ٹھیکے پر دیا ہوا ہے۔یہاں پہلے جب جگہ لی گئی تھی تو فارم ہاؤس بھی تھا، بلڈنگ بھی تھی۔اس کو بطور مشن ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔پھر جو بڑا ہال تھا اس میں مسجد بنانے کی اجازت بھی مل گئی اور وقار عمل کے ذریعہ سے یہ سارے کام ہوئے۔یہ دو منزلہ عمارت ہے۔اس میں ایک مربی ہاؤس بھی ہے جو پہلے بنا ہوا تھا۔پھر 2010ء میں اس کو نسل نے یہاں کی جو فارم والی زمین کے ایک حصے کو رہائشی قرار دے دیا اور اس طرح یہاں بارہ پلاٹ بھی گھروں کے بنا دیے گئے اور باقاعدہ مسجد بنانے کی بھی اجازت مل گئی۔اور بارہ پلاٹوں میں سے دو جماعت نے اپنے لیے رکھے ہوئے ہیں۔باقی لوگوں کو فروخت کر دیے اور اس میں سے جو رقم حاصل ہوئی یا اس سے پہلے کو نسل نے جو زمین واپس لی تھی اس سے جو رقم حاصل ہوئی وہ اس سے تقریب بلکہ زائد رقم ہی مل گئی جس پر یہ زمین خریدی گئی تھی۔بہر حال چھ سات سال پہلے بلکہ آٹھ سال پہلے اس کی بنیاد میں نے رکھی تھی اور یہ مسجد بھی اب مکمل ہو رہی ہے اور مسجد جو ہے یہ دو منزلہ ہے۔مسقف حصہ اس کا تین سو پچاسی مربع میٹر ہے۔210 نمازیوں کی گنجائش ہے۔مسجد کا اوپر والا حصہ مردانہ ہے اور نچلے والا حصہ خواتین کے لیے بنایا گیا ہے۔وضو اور غسل خانے وغیرہ کی سہولیات ہیں۔تقریبا پانچ لاکھ ساٹھ ہزار یورو میں یہ تعمیر ہوئی تھی۔اس میں سے دولاکھ یورو سے کچھ اوپر یہاں کے مقامی احباب نے چندہ دیا ہے جو باقی رقم ہے وہ سو مساجد سکیم میں سے ادا کی گئی تھی۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کے اموال اور نفوس میں برکت عطا فرمائے اور اس مسجد کی تعمیر کے بعد عبادت کا حق پہلے سے بڑھ کر ادا کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 / نومبر 2019ء جلد 26 شماره 71 صفحہ 05 تا 08)