خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 548
خطبات مسرور جلد 17 548 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اکتوبر 2019 کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں اور ان کی ایک ہمشیرہ اور تین بھائی ہیں۔آپ کے نواسے قاصد معین مربی سلسلہ ہیں جو آج کل ایم ٹی اے میں بھی اور الحکم میں بھی خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔قاصد معین صاحب کہتے ہیں کہ ہم ہفتہ اور اتوار کے روز اپنے نانا کے گھر میں رہتے۔ہر ہفتے ان کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا۔میں اکثر بچپن میں ان کے کمرے میں سوتا اور سونے سے پہلے ہمیشہ دیکھا کہ نوافل پڑھ کر سوتے اور نوافل نہایت خوب صورتی اور تسلی اور سکون سے پڑھتے اور صبح با قاعدگی سے تہجد پر اٹھتے اور فجر کے لیے ہمیں بھی اٹھاتے۔یہ لکھتے ہیں ان کو ہمیشہ بڑا نرم دل پایا۔بڑا فرشتہ صفت تھے۔کبھی ہمیں ڈانٹا نہیں تھا۔کہتے ہیں ایک دفعہ مجھے ان کی ڈانٹ یاد ہے اور وہ اس طرح کہ میں نے خلافت رابعہ میں بچپن کی معصومیت کی وجہ سے ان سے پوچھ لیا کہ اگلے خلیفہ کون ہوں گے ، اگلے خلیفہ کے بارے میں پوچھا۔اس پر نانا جان نے مجھے بڑا ڈانٹا اور سمجھایا کہ ایسی باتیں نہیں کیا کرتے اور چھوٹی عمر میں ہی اس سبق سے مجھے خلافت کے مقام کا اندازہ ہوا۔بہر حال خلافت سے ایک غیر معمولی وفا کا تعلق تھا۔وہ باقاعدگی سے مجھے بھی خط لکھا کرتے تھے اور آخری بیماری کے دنوں میں بھی آئے، یہاں دورے سے پہلے ہی، چند دن پہلے ملنے آئے۔ان کو کینسر تشخیص ہوئی تھی اور بڑا تکلیف دہ علاج بھی ہے اور بیماری بھی لیکن بڑے صبر سے برداشت کیا اور بڑی ہمت سے ساری باتیں بتائیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے اور ان کی اولاد اور ان کی نسل کو بھی ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 نومبر 2019ء جلد 26 شمارہ 69 صفحہ 05تا09)