خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 523 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 523

خطبات مسرور جلد 17 523 خطبه جمعه فرموده مورخه 04 اکتوبر 2019 تم ہوشیار ہو جاؤ اور واقعی نیک دل اور غریب مزاج اور راست باز بن جاؤ۔تم پنج وقتہ نماز اور اخلاقی حالت سے شناخت کیے جاؤ گے۔تمہاری جو شناخت ہے وہ کیا ہے یہی کہ تم پنج وقتہ با قاعدہ نمازیں پڑھنے والے ہو اور تمہارے اخلاق بہت اعلیٰ ہیں یہ چیزیں پیدا ہو جائیں تمہارے میں تو سمجھو تم نے بیعت کا حق ادا کر دیا ہے۔فرمایا اور جس میں بدی کا بیج ہے وہ اس نصیحت پر قائم نہیں رہ سکے گا۔یہ نصیحت میں کر رہا ہوں لیکن جس میں بدی کا بیج ہے وہ پھر نصیحت پر قائم نہیں رہے گا۔(ماخوذ از مجموعه اشتہارات جلد 3 صفحہ 46 تا 48 اشتہار نمبر 188) اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کا حق ادا کرنے والے ہوں ، آپ کی نصائح اور توقعات پر ہم پورا اترنے والے ہوں اور ہم اس جلسے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دینی روحانی اور علمی حالت کو سنوارنے والے بھی ہوں اور یہ نیکیاں پھر ہم میں ہمیشہ قائم بھی رہیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 اکتوبر 2019 ، جلد 26 شمارہ 65 صفحہ 05 تا08)