خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 513
خطبات مسرور جلد 17 513 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2019 بڑھائیں، توحید کو اپنے دلوں میں راسخ کریں۔خدا تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے مقابلے میں دنیا اور اس کی آسائشوں کو پس پشت کریں وہاں اپنے اندر ان پاک تبدیلیوں کے ساتھ اس معاشرے کو بھی خدا تعالیٰ کے قریب لانے کی کوشش کریں۔آج دنیا خد اتعالیٰ کے وجود کو ماننے سے انکاری ہے اور ہر سال کافی بڑی تعداد میں لوگ خدا کے وجود سے انکاری ہوتے چلے جارہے ہیں اور مذہب کو چھوڑتے چلے جارہے ہیں، عیسائیت میں بھی اور دوسرے مذاہب میں بھی بلکہ بعض دفعہ مسلمانوں میں بھی۔پس جو یہ لوگ انکاری ہو رہے ہیں تو ایسی صورت میں خدا تعالیٰ کی محبت ہم اپنے دلوں میں پیدا کر کے دنیا کو بھی خدا تعالیٰ کے وجود کی حقیقت سے آگاہ کریں۔تب ہی ہم اس جلسے کے مقصد کو بھی پورا کرنے والے ہوں گے اور تب ہی ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کے حق کو بھی ادا کرنے والے ہوں گے۔صرف اپنے اندر خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے رسول کی محبت پیدا کرنا ہی کافی نہیں ہے ، اتنا ہی کام نہیں ہمارا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر کام ہے ہمارا بلکہ اپنی اولادوں اور اپنی نسلوں کے دلوں میں بھی خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے رسول کی محبت پیدا کرنے کے لیے ہمیں بھر پور کوشش کرنی ہو گی اور اسی طرح جیسا کہ میں نے کہا دنیا کو بھی خدا تعالیٰ کے وجود کی حقیقت سے آگاہ کرنا ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر ، آپ کے مشن کو اور آپ کے مقصد کو آگے بڑھانا ہماری بھی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔یہ جلسے کے دن اپنی عبادتوں کے معیاروں کو بڑھانے اور ان پر مستقل رہنے کے لیے ہم صرف کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت میں ہمیشہ بڑھتے چلے جانے والے ہوں اور دنیا کی لذتیں اور خواہشات ہم پر کبھی حاوی نہ ہوں اور یہ بھی یادرکھیں کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا اس لیے اس کے فضلوں کو جذب کرنے کے لیے بھی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے اور اس طرف بہت توجہ دینی ہو گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 / اکتوبر 2019ء جلد 26 شمارہ 63 صفحہ 05تا08)