خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 323 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 323

خطبات مسرور جلد 17 323 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2019 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ میں تشریف لائے دس دن بھی نہیں گزرے تھے کہ مکہ کے ایک رئیس گر زبن جابر فھری نے قریش کے ایک دستہ کے ساتھ کمال ہوشیاری سے مدینہ کی چراگاہ پر جو شہر سے صرف تین میل پر تھی اچانک حملہ کیا اور مسلمانوں کے اونٹ وغیر ہ لوٹ کر چلتا ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اطلاع ہوئی تو آپ فوراًزید بن حارثہ کو اپنے پیچھے امیر مقرر کر کے اور مہاجرین کی ایک جماعت کو ساتھ لے کر اس کے تعاقب میں نکلے اور سفوان تک جو بدر کے پاس ایک جگہ ہے اس کا پیچھا کیا، مگر وہ بیچ کر نکل گیا۔اس غزوہ کو غزوہ بدر الاولی بھی کہتے ہیں۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 330) جس کی پہلے وضاحت کی تھی اور جو غزوۂ عُشيرة ہے اس کے بارے میں مختصر بتا دوں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کے بد ارادوں کی خبر ملی تو آپ یہ خبر سن کر مدینہ سے نکلے اور ساحل سمندر کے پاس عشيرة مقام تک پہنچے۔گو قریش سے وہاں مقابلہ نہیں ہو الیکن وہاں قبیلہ بنو مدلج کے ساتھ بعض شرائط پر آپس میں امن کا معاہدہ ہوا اور اس کے بعد آپ مدینہ تشریف لے آئے۔تو عشيرة سمندر کے کنارے مقام تھا۔وہاں آپ خبر سن کے گئے تھے کہ کافر وہاں جمع ہو رہے ہیں اور شاید فوج اکٹھی ہو رہی ہے تو آپ نے سوچا کہ وہیں باہر نکل کے ان کا مقابلہ کیا جائے لیکن بہر حال جنگ نہیں ہوئی اور اس سفر کا یہ فائدہ ہوا کہ ایک قبیلے سے آپ کا امن کا معاہدہ ہو گیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 329) غزوہ اور سریہ کے بارے میں بھی یہ وضاحت کر دوں۔بعضوں کو نہیں پتا ہو گا کہ غزوہ اسے کہتے ہیں جس مہم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شامل ہوئے اور سریہ یا بعث اسے کہتے ہیں جس میں آپ شامل نہیں ہوئے۔غزوہ اور سریہ دونوں میں یہ بھی واضح ہو جائے کہ تلوار کے جہاد کے لیے نکلناضروری نہیں ہے بلکہ ہر وہ سفر جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ کی حالت میں شریک ہوئے ہوں وہ غزوہ کہلا تا ہے خواہ وہ خصوصیت سے لڑنے کی خاطر نہ بھی کیا گیا ہو لیکن بعد میں مجبوری سے جنگ کرنی پڑی ہو۔اسی طرح سریہ بھی ہے۔پس ہر غزوہ اور سریہ لڑائی کی مہم کا ہی نہیں ہوتا۔غزوۂ عُشيرة میں بھی جیسا کہ بیان ہوا کوئی جنگ نہیں ہوئی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 327) جب جنگ بدر ختم ہو گئی تو " بدر سے روانہ ہوتے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کو مدینہ کی طرف روانہ فرمایا تا کہ وہ آگے آگے جا کر اہل مدینہ کو فتح کی خوشخبری پہنچاویں؛ چنانچہ انہوں نے آپ سے پہلے پہنچ کر مدینہ والوں کو فتح کی خبر پہنچائی جس سے مدینہ کے صحابہ کو اگر ایک طرف اسلام کی عظیم الشان فتح ہونے کے لحاظ سے کمال درجہ خوشی ہوئی تو اس لحاظ سے کسی قدر افسوس بھی ہوا کہ اس عظیم الشان جہاد کے ثواب سے وہ خود محروم رہے۔اس خوشخبری نے اس غم کو بھی غلط کر دیا جو زید بن حارثہؓ کی آمد سے تھوڑی دیر قبل مسلمانانِ مدینہ کو عموماً اور حضرت عثمان کو خصوصاً رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پہنچا تھا جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پیچھے بیمار چھوڑ کر غزوہ بدر کے لیے تشریف لے گئے تھے اور جن کی وجہ سے حضرت عثمان بھی شریک غزوہ نہیں ہو سکے۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 367)