خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 322
خطبات مسرور جلد 17 322 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2019 طرح زید امارت کا حق دار اور اہل تھا اور میرے محبوب ترین لوگوں میں سے تھا اسی طرح اسامہ بھی امارت کا اہل ہے اور میرے محبوب ترین لوگوں میں سے ہے۔اس ارشاد نبوی پر جو اسلام کی حقیقی مساوات کا حامل تھا صحابہ کی گردنیں جھک گئیں اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اسلام میں کسی شخص کا غلام یا غلام زادہ ہونایا بظاہر کسی ادنیٰ طبقے سے تعلق رکھنا اس کی ترقی کے رستہ میں حارج نہیں ہو سکتا، کوئی روک نہیں بن سکتا اور اصل معیار بہر صورت تقوی اور ذاتی قابلیت پر مبنی ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 683) " پھر اس سے بڑھ کر کیا ہو گا کہ آپ نے اپنی حقیقی پھوپھی کی لڑکی زینب بنت جحش کو زید بن حارثہ سے بیاہ دیا اور عجیب کرشمہ یہ ہے کہ سارے قرآن میں اگر کسی صحابی کا نام مذکور ہوا ہے تو وہ یہی زید بن حارثہ نہیں۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 399) غلاموں کی اسلامی طریق پر آزادی کے بارے میں آپ مزید لکھتے ہیں کہ " اسلامی طریق پر آزاد ہونے والے لوگوں میں ایک بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی نظر آتی ہے جو ہر قسم کے میدان میں ترقی کے اعلیٰ ترین مقام پر پہنچے ہیں اور جنہوں نے مختلف شعبوں میں مسلمانوں میں لیڈر ہونے کا مرتبہ حاصل کیا۔صحابہ میں زید بن حارثہ ایک آزاد شدہ غلام تھے مگر انہوں نے اتنی قابلیت پیدا کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قابلیت کی وجہ سے بہت سی اسلامی مہموں میں انہیں امیر العسکر " یعنی پورے لشکر کا امیر " مقرر فرمایا اور بڑے بڑے جلیل القدر صحابی حتی کہ خالد بن ولید جیسے کامیاب جرنیل بھی ان کی ماتحتی میں رکھے۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 403) حضرت زید غزوہ بدر، احد، خندق، حدیبیہ، خیبر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماہر تیر اندازوں میں سے شمار ہوتے تھے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ مریسیع ( یہ غزوہ بنو مصطلق کا دوسرا نام ہے) جو سیرۃ الحلبیہ کے مطابق شعبان 15 ہجری میں ہوا تھا، اس کے لیے جانے لگے تو آپ نے حضرت زید کو مدینہ کا امیر مقرر فرمایا۔حضرت سلمہ بن اکوغ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی اور نو ایسے سرایا میں شامل ہوا (وہ جنگیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لشکروں میں شامل نہیں ہوئے تھے) جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر حضرت زید بن حارثہ کو امیر لشکر مقرر کیا تھا۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن حارثہ کو جب بھی کسی لشکر کے ساتھ روانہ فرمایا تو ہر دفعہ اس لشکر کا امیر ہی مقرر فرمایا اور حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ اگر حضرت زید بعد میں بھی زندہ رہتے تو آپ انہی کو امیر مقرر فرماتے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 33 زيد الحب بن حارثة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) السيرة الحلبيه جلد 2 صفحه 377-378 باب غزوہ بنی المصطلق مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2002ء) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سیرت خاتم النبیین میں غزوہ سَفَوَان جسے غزوہ بدر اولی بھی کہتے ہیں جو جمادی الآخر 12 ہجری میں ہوا۔اس کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ غزوہ عُشَیرہ کے بعد " ابھی