خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 288
خطبات مسرور جلد 17 288 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 مئی 2019 نمازیں، ہمارے جمعے ، ہمارے روزے، ہماری عیدیں بھی خدا تعالیٰ کا قرب پانے اور اسے حاصل کرنے کے لیے ہوں۔ہر سال رمضان کے روزے بھی اللہ تعالیٰ نے اسی لیے مقرر فرمائے ہیں کہ ایک مہینے میں خاص توجہ سے مومن اپنی نیکی اور عبادت کے معیار اونچے کرے اور پھر ان پر قائم رہے اور پھر اگلے رمضان میں اس سے اگلے قدم اور منازل ہوں۔یہ نہیں کہ واپس دوبارہ وہیں آجائے۔یہ نہ ہو کہ رمضان کے بعد پھر پہلے والی حالت ہم پر طاری ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو یہی ہمیں بتایا ہے کہ اگر ہمارا آج ہمارے گذشتہ کل سے بہتر نہیں تو ہم حقیقی مومن نہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 10 صفحہ 138) پس جمعہ کو وداع کہنے کے لیے ہم آج جمع نہیں ہوئے بلکہ اپنی نیکیوں میں ، اپنی عبادتوں میں، اپنی اللہ تعالیٰ سے محبت میں بڑھے ہوئے قدم کو مضبوط کرنے اور اس کے لیے دعا کرنے کے لیے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں اور یہ عہد ہمیں آج کرنا چاہیے کہ ہم نے اب آئندہ خدا تعالیٰ سے اپنے تعلق میں بڑھنا ہے۔ان شاء اللہ۔اور یہ عہد اور دعا تبھی ہو سکتی ہے جب اللہ تعالیٰ کے قرب کی اہمیت کا بھی احساس ہو۔اگر اس چیز کی قدر کا علم ہو، اگر اللہ تعالیٰ کو حقیقت میں سب طاقتوں کا مالک اور سرچشمہ اور سب کاموں کے بہترین انجام تک پہنچانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہو لیکن اگر کھیل کو د اور دنیاوی تجارتوں کی قدر اللہ تعالیٰ کی قدر سے زیادہ ہے تو ان بچوں والا حال ہے جو ہیروں کی قدر نہیں کرتے اور اگر انہیں کہیں ہیرے مل جائیں تو اسے شیشے کی گولیاں سمجھتے ہیں اور بچوں کی جو منٹوں کی کھیل ہوتی ہے، ایک دوسرے کے بنٹے یہ بنٹہ مارتے ہیں، ہاتھ سے گولی مارتے ہیں اور پھر یہ جس کے پاس زیادہ آجائیں وہ جیتا ہے۔تو ان ہیروں سے بھی وہ کھیلنا شروع کر دیں۔حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک واقعہ بیان کیا۔فرماتے ہیں کہ غالباً حج کے سفر میں جبکہ میں بمبئی میں جہاز کے انتظار میں تھا، اس زمانے میں سمندری سفر ہوا کرتے تھے ، سمندری جہازوں پر سفر کیا جاتا تھا۔آپؐ فرماتے ہیں کہ ایک دوست نے وہاں اس وقت مجھ سے ذکر کیا کہ چند روز ہوئے کوئی جوہری بازار میں سے جار ہا تھا کہ اس کے ہیرے گر پڑے۔غالباً ایک سو پانچ ہیرے تھے اس میں جن میں سے بعض چھوٹے اور بعض بڑے تھے۔اس نے پولیس کے مرکزی دفتر میں اطلاع دے دی جنہوں نے آگے تمام تھانوں کو ، پولیس سٹیشنوں کو اطلاع دے دی کہ اس پر نظر بھی رکھی جائے اور تلاش کیا جائے۔تو کچھ دنوں کے بعد ایک شخص ہیرے لے کر پولیس سٹیشن میں آیا اور کہا کہ میں نے بعض بچوں کو ان سے کھیلتے دیکھا ہے۔تو ایک بچے سے جب پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ میں نے تو سمجھا وہ شیشے کی گولیاں ہیں بنتے ہیں ، کاغذ میں لپٹی ہوئی پائی تھیں تو بہر حال اس نے انہیں پڑے دیکھا تو اسے گولیاں سمجھ لیں اور کھیلنے لگا جیسے بچے کھیلتے ہیں۔جب اس سے پوچھا کہ باقی گولیاں کہاں ہیں تو اس نے کہا کہ میں نے وہ محلے والوں میں ، باقی بچوں میں تقسیم کر دیں حالانکہ وہ کئی لاکھ کے ہیرے تھے مگر اس بچے کو اس کی کیا قدر ہو سکتی تھی۔وہ شیشے کی گولیوں کی طرح ان سے کھیلنے لگا۔حضرت مصلح موعودؓ نے آگے لکھا اگر اس کے باپ کو وہ ملتے تو شاید وہ ان کو چھپاتا پھرتا، شاید شہر چھوڑ کر بھی چلا جاتا اور کسی دوسرے شہر میں جاکر وہ فروخت کر دیتا مگر