خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 286 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 286

286 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 مئی 2019 خطبات مسرور جلد 17 کے کیونکہ یہ سب مجبور ہیں، ان کی بعض مجبوریاں ہوتی ہیں۔پھر فرمایا کہ جس نے لہو ولعب اور تجارت کی وجہ سے جمعہ سے لا پرواہی برتی۔اللہ تعالیٰ بھی اس سے بے پرواہی کا سلوک کرے گا۔یقینا اللہ تعالیٰ بے نیاز اور حمد والا ہے۔(کنز العمال جلد 7 صفحه 726 كتاب الصلوة حديث 21120 مطبوعه مؤسسة الرسالة 1985ء) اللہ تعالیٰ کو تمہاری کسی چیز کی ضرورت نہیں بلکہ وہ تو نوازتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا نواز نا ایک مومن سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اس کی حمد کی جائے۔پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ جمعے کے دن نیکیوں کا اجر کئی گنابڑھ جاتا ہے۔(کنز العمال جلد 7 صفحه 712 كتاب الصلوة حديث 21057 مطبوعه مؤسسة الرسالة 1985ء) اللہ تعالیٰ کے حکموں سے بڑھ کر اور حکموں پر عمل سے بڑھ کر کون سی نیکی ہے ؟ پس جب ایک مومن اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے اس کے حکموں پر عمل کرے جن میں سے ایک حکم جمعہ کے لیے آنا بھی ہے، نمازوں اور عبادتوں کی طرف توجہ بھی ہے تو ایک بہت بڑی نیکی ہے۔اور پھر کس قدر ثواب اللہ تعالیٰ ایک مومن کو دے رہا ہو گا، اس مومن کو جو نیکیاں اور عبادتیں اور جمعوں میں شمولیت صرف اور صرف اس لیے کر رہا ہو گا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے۔کوئی دنیاوی خواہش ترجیح نہیں ہو گی۔اور بلا وجہ جمعہ چھوڑنے کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انذاری ارشاد بھی ہے کہ جس کسی نے بلاوجہ جمعہ چھوڑ اوہ اعمال نامے میں منافق لکھا جائے گا۔(كنز العمال جلد 7 صفحه 730 كتاب الصلوة حديث 21144 مطبوعه مؤسسة الرسالة 1985ء) پھر فرمایا جو سستی کرتے ہوئے تین جمعے لگاتار چھوڑے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔(سنن ابو داؤد کتاب الصلوة باب التشديد في ترك الجمعة حديث 1052) پس بڑے خوف کا مقام ہے کیونکہ جب مہر لگ جائے تو پھر نیکیوں کی توفیق بھی کم ہوتی چلی جاتی ہے اور پھر بے دلی سے نمازوں پر آنا جمعوں پر آنا نفاق پیدا کرتا چلا جاتا ہے۔پس بڑے خوف کا مقام ہے اور بہت توجہ کی ضرورت ہے۔ایک موقعے پر آپ نے فرمایا کہ جمعہ پڑھنے آیا کرو۔ایک شخص جمعہ سے پیچھے رہتے رہتے جنت سے پیچھے رہ جاتا ہے حالانکہ وہ جنت کا اہل ہوتا ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحه 752 مسند سمرة بن جندب حدیث 20373 مطبوعه عالم الكتب بیروت لبنان 1998ء) بہت ساری نیکیاں کرتا ہے وہ جو اس کو جنت میں لے جاسکتی ہیں لیکن پیچھے رہتا رہتا جنت سے پیچھے رہ جاتا ہے۔پس بے شمار مواقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ میں شمولیت کی تلقین فرمائی بلکہ بلاوجہ نہ شامل ہونے والوں کو انذار بھی فرمایا۔کہیں ایک موقع پر بھی یہ نہیں فرمایا آپ نے کہ رمضان کا آخری جمعہ پڑھو تو اس لیے تم بخشے جاؤ گے۔ہاں یہ ہم ضرور دیکھتے ہیں کہ جیسا کہ ہم نے ابھی آپ کے ایک ارشاد میں دیکھا کہ آپ نے یہ فرمایا ہے کہ تجارت اور لہو ولعب دنیاوی مشاغل کی وجہ سے جمعہ چھوڑنے والے سے، جمعوں کی ادائیگی میں لا پرواہی کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ بھی لا پرواہی کا سلوک کرتا ہے اور صرف جمعوں ہی پر اکتفا نہیں ہے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو عبادتوں کا حق ادا کرنا ایک مومن کی نشانی بتائی ہے ، عبادتوں کا حق ادا کرنے والا اسے بتایا ہے جو ایک نماز سے دوسری نماز کی فکر میں رہتا ہے اور اس کے انتظار میں رہتا ہے اور ایک جمعے سے دوسرے جمعے کی فکر میں رہتا ہے اور