خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iii of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page iii

خطبات مسرور جلد 17 1 پیش لفظ بسم الله الرحمن الرحيم وقت کی آواز حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: "خدا تعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو زمانہ کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے۔۔۔۔اسے اپنی صفات بخشتا ہے۔"(" الفرقان "مئی، جون 1967ء صفحہ 37) ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وقت کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی، اس خدائے رب رحمن کا سراسر فضل واحسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا، ہمیں ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے در در کھتا ہے، ہمارے لئے اپنے دل میں پیار رکھتا ہے ، اس خوش قسمتی پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔اس شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ جہاں ہم اپنے اس پیار کرنے والے کے لئے دن رات دعائیں کرتے رہیں وہاں ہم خدا کے اس خلیفہ کی آواز کو سنیں ، اور اس پر عمل کریں۔کیونکہ اسکی آواز کو سننا باعث ثواب اوراس کی باتوں پر عمل کرنادین و دنیا کی بھلائی کا موجب ہے۔اس کی آواز وقت کی آواز ہے ، زمانے کی ضرورت کے مطابق خدا کی خاص رہنمائی کے تابع یہ بندہ بولتا ہے۔خدائی تقدیروں کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے وہ دنیا کی رہنمائی کرتا ہے۔الہی تائیدات و نصرت اس کے شامل حال ہوتی ہے اور خدائی صفات اس کے اندر جلوہ گر مشتمل ہوتی ہیں۔خطبات مسرور کی اس جلد میں ہم اس امام ہمام کی قیمتی اور زریں نصائح ملاحظہ کر سکیں گے۔اس جلد میں اخلاقی، روحانی تربیت اور ان کے علمی و عملی معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے بہترین نصائح تفصیلی رہنمائی پائیں گے۔نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ہمارے پیارے امام نے ہماری رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا کہ سال کی حقیقی مبارکباد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں ایک اور سال کا سورج دکھایا ہے تو اس میں ہم اپنے اندر کی کمزوریوں اور اندھیروں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔گزشتہ سال میں جو کمیاں اور کو تاہیاں ہو گئی ہیں ہم یہ عہد کریں کہ ہم انہیں دور کریں گے۔اپنے اندر پہلے سے بڑھ کر وہ وہ پاک تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جس کے حصول کے لئے ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عہد بیعت کیا ہے۔مخالفین تو جماعت کو مٹانا چاہتے ہیں لیکن اس مخالفت نے کچھ احمدیوں کو ایمان میں پہلے سے کئی گنا بڑھا دیا ہے۔اسی طرح اس جلد میں وقف جدید اور تحریک جدید کے سالوں کے بابرکت اختتام اور سال نو کے اعلان کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مخلصین جماعت احمدیہ کی مالی قربانی کے ایمان افروز واقعات کا تذکرہ بھی ہے۔یوم مصلح موعودؓ اور یوم مسیح موعود کی اہمیت کا بیان ہے اور حضرت مصلح موعود کی دلنشین اور ایمان افروز سیرت و سوانح کا بیان ہے۔ضرورت زمانہ اور مسیح موعود کی صداقت کا ذکر ہے۔انگلستان میں نئے مرکز احمدیت کے قیام اور اسلام آباد (برطانیہ) میں