خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 269
خطبات مسرور جلد 17 269 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019 ایئر پورٹ سے جارہا تھا تو میں نے دور سے ایک بڑی خوبصورت مسجد دیکھی اور ایک بہت بڑی بلڈنگ دیکھی تو میں نے اپنے ڈرائیور سے پوچھا یہ کس کی مسجد ہے ؟ کسی نے بہت خوبصورت بنائی ہوئی ہے۔تو انہوں نے کہا یہ احمدیوں کی مسجد ہے اور یہیں تو آپ جارہے ہیں۔تو ہر دیکھنے والا اس کی تعریف کرتا ہے۔بہت بڑا منصوبہ تھا جو اللہ کے فضل سے مکمل ہوا اور وہاں یہ پلاننگ وغیرہ یہاں سے احمد یہ آرکیٹکٹ انجینئر زایسوسی ایشن نے کی تھی۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے انہوں نے یہ کام کیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ فضل فرما تار ہے اور آئندہ بھی جو منصوبے چل رہے ہیں وہ بھی تکمیل کو پہنچیں اور اللہ تعالیٰ مزید منصوبے مکمل کرنے کی توفیق بھی دیتار ہے۔اللہ تعالیٰ نے عمومی طور پر جماعت کو جو مالی قربانی کی توفیق دی ہے اسی قربانی سے یہ تمام منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں اور پہنچ رہے ہیں اور آئندہ بھی پہنچیں گے ان شاء اللہ۔اللہ تعالیٰ تمام افراد جماعت کی مالی استطاعت کو بھی بڑھاتا چلا جائے اور ان کے اموال و نفوس میں برکت ڈالے۔اس لحاظ سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ منصوبے کسی خاص تحریک کے بغیر ہیں اور کیونکہ جماعت کے عمومی بجٹ میں سے بھی ہیں اس لیے تمام دنیا کی جماعتیں اس میں شامل ہیں اور کوئی تخصیص نہیں کہ کس نے زیادہ دیا کس نے کم دیا۔اللہ تعالیٰ سب کو جزا دے اور ان کے اموال و نفوس میں برکت عطا فرماتا چلا جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 جون 2019ء جلد 26 شمارہ 25 صفحہ 05 تا 09)