خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 268
268 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 مئی 2019 خطبات مسرور جلد 17 کیونکہ اس مسجد کا ڈیزائن ایسا تھا اس لیے میں نے ان کو کہا کہ کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات اور نام جو ہیں وہاں لکھے جائیں کوئی حرج نہیں ہے اس کے لیے رضوان بیگ صاحب جو جلسے کے دنوں میں قرآن پراجیکٹ بھی کرتے ہیں انہوں نے بڑی مدد کی۔انہوں نے لکھا۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے اور ساتھ ان کے ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر عامر سفیر نے بھی بڑی مدد کی ہے۔پھر دو ہمارے مربی تھے ایک کینیڈا سے اس سال پاس ہوئے۔اب آئے ہوئے تھے باسل بٹ وہ اور موسیٰ ستار اور مصور دین انہوں نے ایک ایک لفظ کو ، حرف کو ( لفظ کو نہیں حرف کو لے کے جوڑ کے اور سپیشل گلو سے پھر لگایا ہے۔بڑی محنت کا کام تھا جو ان سب نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو جزا دے۔اسی طرح آڈیو اور وڈیو جو ہے اس کے لیے یو۔کے کی جو ٹیم ہے اور ہماری ایم۔ٹی۔اے کی ٹیم انہوں نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے۔تعمیر کا جو منصوبہ تھا اس میں ایک مرکزی کمیٹی بنائی گئی تھی جو وقتا فوقتا جائزہ لیتی رہی اور مستقل نگرانی کرنے والے بھی دو شامل کیے تھے۔ان میں ایک تو وقف عارضی کے اور میں صاحب تھے اور ایک مستقل وقف نو انجنیئر ہیں۔ہمارے واقف زندگی فاتح انہوں نے مستقل نگرانی بھی رکھی ہے۔بعض کمیاں خامیاں ہوتی ہیں لیکن بہر حال عمومی طور پر نگرانی کی گئی اور ابھی تک کام کروارہے ہیں۔اس کے علاوہ کمیٹی کے ممبر جو یہاں آکے والنٹیئر کرتے رہے اور اپنا وقت دیتے رہے اور ممبر بھی تھے وہ چوہدری ظہیر صاحب ہیں انہوں نے بڑا اچھا کام کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے۔ذاتی دلچسپی لے کے اپنے تجربے سے انہوں نے بہت سارے کام ٹھیک کروائے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے کوئی تحریک نہیں کی گئی اور یہ بہت بڑا منصوبہ تھا۔اس کے ساتھ دوسرے ممالک میں بھی خاص طور پر قادیان میں بھی اور مالی میں بھی اور تنزانیہ وغیرہ میں بھی بڑے منصوبے چل رہے تھے۔بعض دفعہ مجھے فکر ہوتی تھی کہ کہیں کوئی منصوبہ کچھ دیر کے لیے رو کنانہ پڑے لیکن اللہ تعالیٰ پھر اپنا فضل فرما دیتا تھا اور تمام منصوبے مکمل ہوتے چلے گئے۔تنزانیہ میں بھی ایک ملٹی سٹوری بلڈنگ بنائی گئی ہے جس میں بہت سارے آفس اور دوسری چیزیں ہیں۔نئی مسجد بنی ہے۔ایک پورا کمپلکس بنایا گیا ہے۔مالی میں بھی بہت بڑی مسجد بنائی ہے۔دوسری عمارات بنی ہیں۔ایک بڑا اچھا اور مکمل کمپلکس ہے جو بھی وہاں دیکھتا ہے بڑی تعریف کرتا ہے۔مالی میں تو لوگ اب یہ باتیں کرتے ہیں کہ اتنی بڑی مسجد اور دوسری عمارتیں جو بنائی گئی ہیں تو یہ لگتا ہے کہ کوئی بہت بڑی امیر جماعت ہے۔دنیاوی لحاظ سے تو ہم امیر نہیں ہیں لیکن ہماری اصل امارت جو ہے وہ تو اللہ تعالی کی وجہ سے ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں امیر بنایا ہے۔پس جب تک ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو مانگتے رہیں گے اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے فضل نازل فرماتا چلا جائے گا۔اس کے حق ادا کرتے چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فضل نازل فرماتا چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔گذشتہ دنوں امریکہ سے ایک ڈاکٹر صاحب وقف عارضی پر مالی گئے ہوئے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ جب میں