خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 251
خطبات مسرور جلد 17 251 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 مئی 2019 بھی آتی ہو، عربی دانی بھی اس کو بڑی اچھی آتی ہو ، قرآنی کریم کے معانی بھی بڑی اچھی طرح کر سکتا ہو لیکن اگر تزکیہ نفس نہیں کر تا تو قرآن شریف کے علوم سے اس کو حصہ نہیں دیا جاتا۔فرمایا کہ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت دنیا کی توجہ ارضی علوم کی طرف بہت جھکی ہوئی ہے اور مغربی روشنی نے تمام عالم کو اپنی نئی ایجادوں اور صنعتوں میں حیران کر رکھا ہے۔مسلمانوں نے بھی اگر اپنی فلاح اور بہتری کی کوئی راہ سوچی تو بد قسمتی سے یہ سوچی ہے کہ وہ مغرب کے رہنے والوں کو اپنا امام بنالیں۔دنیا کی طرف پڑگئے ہیں اور یہ ترقی جو دنیاوی ترقی ہے اسی کو سب کچھ سمجھنے لگ گئے ہیں۔فرمایا یہ تو نئی روشنی کے مسلمانوں کا حال ہے۔جو لوگ پرانے فیشن کے مسلمان کہلاتے ہیں اور اپنے آپ کو حامی دین متین سمجھتے ہیں ان کی ساری عمر کی تحصیل کا خلاصہ یہ ہے اور لب لباب یہ ہے کہ صرف و نحو کے جھگڑوں اور الجھیڑوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ضالین کے لفظ پر مرمٹے ہیں۔اسی بات میں الجھے ہوئے ہیں کہ گرائمر کیا ہے، عربی کی صرف کیا ہے، ٹھو کیا ہے اور کس طرح تلفظ صحیح طرح ادا کرنا ہے۔فرمایا کہ قرآن شریف کی طرف بالکل توجہ ہی نہیں ہے اور ہو کیونکر جو تزکیہ نفس کی طرف توجہ ہی نہیں ہے۔پس آپ فرماتے ہیں کہ احمدیوں کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ صرف دنیا میں نہ پڑ جاؤ بلکہ قرآن کریم کے علوم کو بھی حاصل کرنے کی کوشش کرو۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ 425 تا 427) پھر ایک موقعے پر ایک صاحب نے آپ سے سوال کیا کہ قرآن شریف کس طرح پڑھا جائے ؟ آپ نے فرمایا کہ قرآن شریف کو تدبر و تفکر و غور سے پڑھنا چاہیے۔حدیث شریف میں آیا ہے رُبَّ قَارٍ يَلْعَنُهُ الْقُرْآنُ۔یعنی بہت سے ایسے قرآن کریم کے قاری ہوتے ہیں جن پر قرآن کریم لعنت بھیجتا ہے۔جو شخص قرآن پڑھتا اور اس پر عمل نہیں کرتا اس پر قرآن مجید لعنت بھیجتا ہے۔فرمایا تلاوت کرتے وقت جب قرآن کریم کی آیت رحمت پر پر گزر ہو۔یعنی کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا ذکر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ سے رحمت طلب کی جاوے اور جہاں قرآن کریم میں کسی قوم کے عذاب کا ذکر ہو آپ فرماتے ہیں تو وہاں خدا تعالیٰ کے عذاب سے خدا تعالیٰ کے آگے پناہ کی درخواست کی جاوے۔تو بہ اور استغفار کی جائے۔اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگی جائے اور تدبر و غور سے پڑھنا چاہیے اور اس پر عمل کیا جاوے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 9 صفحہ 199-200) پس یہ ہے قرآن کریم پڑھنے کا طریق۔ان دنوں میں جب ہمیں قرآن کریم پڑھنے کی طرف خاص توجہ ہوئی ہے تو اس سوچ اور اس انداز سے پڑھنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہیے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: " تم ہوشیار رہو۔اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے بر خلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے اوپر بند کرتا ہے۔حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظل تھے۔سو تم قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو۔ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔کیونکہ جیسا کہ خدا نے