خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 250
خطبات مسرور جلد 17 250 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 مئی 2019 کرنے کے واسطے تقوی شرط نہیں ہے۔فرمایا کہ صرف و نحو، طبعی، فلسفہ ، ہیئت و طبابت پڑھنے کے واسطے یہ ضروری امر نہیں ہے۔صرف و نحو پڑھ لیا یا طبعیات پڑھ لی، فلسفہ پڑھ لیا، اسٹر انومی وغیرہ پڑھ لیا، طبابت، میڈیسن وغیرہ پڑھنے کے لیے یہ ضروری امر نہیں ہے کہ تقوی ضروری ہو یا یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ صوم و صلوۃ کا پابند ہو، نماز کا پابند ہو۔یہ بڑی اہم بات ہے، قرآن کریم کو سمجھنے کے لیے روزوں کی پابندی بھی ضروری ہے۔عبادتوں کی پابندی بھی ضروری ہے۔نمازوں کی پابندی بھی ضروری ہے۔تقوی میں بڑھنا بھی ضروری ہے۔فرمایا کہ ضروری نہیں ہے کہ وہ صوم و صلوۃ کا پابند ہو اور امر الہی اور نواہی کو ہر وقت مد نظر رکھتا ہو ، جو اللہ تعالیٰ کے حکم ہیں، جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور جن کو نہ کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ان کو ہر وقت سامنے رکھے ، مد نظر رکھے۔یہ عام آدمی کے لیے ضروری تو نہیں ہے لیکن قرآنی علوم کو حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے۔جو دنیاوی علوم ہیں ان کے حاصل کرنے کے لیے ضروری نہیں ہے لیکن قرآن کریم کو پڑھنے کے لیے ضروری ہے۔اس کے علم کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تمام اوامر و نواہی جو ہیں ان کو آدمی سامنے رکھے۔آپ فرماتے ہیں کہ اپنے ہر فعل اور قول کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کی حکومت کے نیچے رکھے بلکہ بسا اوقات دیکھا گیا ہے کہ دنیاوی علوم کے ماہر اور طلب گار دہر یہ منش ہو کر ہر قسم کے فسق و فجور میں مبتلا ہوتے ہیں۔فرماتے ہیں کہ آج دنیا کے سامنے ایک زبر دست تجربہ موجود ہے۔یورپ اور امریکہ باوجودیکہ وہ لوگ ارضی علوم میں بڑی بڑی ترقیاں کر رہے ہیں اور آئے دن نئی ایجادات کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی روحانی اور اخلاقی حالت بہت ہی قابل شرم ہے۔اور آج کل تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس زمانے سے بڑھ کر آزادی کے نام پر اخلاقی گراوٹوں میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ لندن کے پارکوں اور پیرس کے ہو ٹلوں کے حالات جو کچھ شائع ہوئے ہیں ہم تو ان کا ذکر بھی نہیں کر سکتے مگر علوم آسمانی اور اسرار قرآنی کی واقفیت کے لیے تقوی پہلی شرط ہے۔اس میں توبتہ النصوح کی ضرورت ہے، ایسی تو بہ جو سچی توبہ ہو۔جب تک انسان پوری فروتنی اور انکساری کے ساتھ ، عاجزی کے ساتھ ، انکساری کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے احکام کو نہ اٹھالے، اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل نہ کرے اور اس کے جلال اور جبروت سے لرزاں ہو کر نیاز مندی کے ساتھ رجوع نہ کرے قرآنی علوم کا دروازہ نہیں کھل سکتا اور روح کے ان خواص اور قوی کی پرورش کا سامان اس کو قرآن شریف سے نہیں مل سکتا جس کو پا کر روح میں ایک لذت اور تسلی پیدا ہوتی ہے۔پس قرآن کریم کے علوم کو سمجھنے کے لیے تقوی بہت ضروری ہے۔آپ نے فرمایا کہ قرآن شریف اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور اس کے علوم خدا کے ہاتھ میں ہیں۔پس اس کے لیے تقوی بطور نردبان کے ہے یعنی سیڑھی کے ہے۔تقوی جو ہے بطور سیڑھی کے ہے۔وہ سیڑھی لگاؤ گے ، تقوی کی سیڑھی استعمال کرو گے تو قرآنی علوم کا ادراک حاصل ہو گا۔فرمایا کہ پھر کیونکر ممکن ہو سکتا ہے کہ بے ایمان، شریر ، خبیث النفس، ارضی خواہشوں کے اسیر ان سے بہرہ ور ہوں اس واسطے اگر ایک مسلمان مسلمان کہلا کر خواہ وہ صرف و نحو، معانی و بدیع و غیرہ علوم کا کتنا ہی بڑا فاضل کیوں نہ ہو دنیا کی نظر میں شیخ الکل فی الکل بنا بیٹھا ہو لیکن اگر سارے علوم اس کو آتے ہوں، گرائمر وغیرہ