خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 248 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 248

خطبات مسرور جلد 17 248 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 مئی 2019 کچھ وہ کھاتا ہے اسی خوراک سے ایک مسکین کو روزے رکھوانے ضروری ہیں۔ہاں اگر اس کی استطاعت ہے اور بڑھ کے استطاعت ہے تو یہ بھی ٹھیک ہے کہ تم پھر فدیہ بھی دے دو اور بعد میں روزے بھی رکھ لو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بارے میں فرمایا کہ " خداہر ایک شخص کو اس کی وسعت سے باہر دکھ نہیں دیتا۔وسعت کے موافق " آپ فرماتے ہیں کہ جتنی وسعت ہے۔جتنی گنجائش ہے جو خود کھاتے پیتے ہو اس کے مطابق گذشتہ کا فدیہ دے دو اور آئندہ عہد کرو کہ سب روزے ضرور رکھوں گا۔" (ملفوظات جلد 4 صفحہ 350) آپ نے فرمایا کہ ایک دفعہ میرے دل میں خیال آیا کہ فدیہ کس لیے مقرر کیا گیا ہے تو معلوم ہو اسوچا میں نے تو پھر مجھ پہ یہ کھلا کہ توفیق کے واسطے۔اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ توفیق دے۔تاکہ اس سے روزے کی توفیق حاصل ہو۔فرمایا کہ خد اتعالیٰ تو قادر مطلق ہے وہ اگر چاہے تو ایک مدقوق کو بھی روزے کی طاقت عطا کر سکتا ہے۔ایسا مریض جس کو دق کی بیماری ہے، ٹی بی کا مریض ہے اس کو بھی اللہ تعالیٰ طاقت دے سکتا ہے کہ اس کی صحت اچھی کر دے اور روزہ رکھ لے تو آپ فرماتے ہیں کہ فدیہ سے یہی مقصود ہے کہ وہ طاقت حاصل ہو جاوے اور یہ خدا کے فضل سے ہی ہوتا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ پس میرے نزدیک خوب ہے کہ انسان دعا کرے کہ الہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یانہ یا ان فوت شدہ روزوں کو ، جو روزے چھوٹ گئے ان کو ادا کر سکوں یا نہ کر سکوں، دوبارہ صحت اجازت دے یا نہ دے اور اس سے توفیق طلب کرے۔آپ فرماتے ہیں یہ باتیں کہہ کے انسان اللہ تعالیٰ سے توفیق طلب کرے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 258) پس فدیہ عارضی مریض بھی دے سکتے ہیں اور پھر سفر ختم ہونے پر، صحت ہونے پر روزہ رکھنا بھی ضروری ہے۔یہ دونوں چیزیں اس سے ثابت ہوتی ہیں۔آپ نے فرمایا کہ جو صحت پا کر روزے رکھنے کے قابل ہو جاتے ہیں ان کے لیے صرف فدیہ کا خیال کرنا اباحت کا دروازہ کھولنا ہے۔جو ایسی صحت ہے جو صحت رمضان کے بعد پالی یار مضان میں بیمار ہوئے تو بعد میں صحت یاب ہو گئے۔اگر وہ صرف یہی کہہ دیں کہ ہم نے رمضان میں روزے نہیں رکھے اور فدیہ دے دیا تھا تو یہ تو اباحت کا دروازہ کھولنا ہے۔بلاوجہ کی اجازت کے راستے کھولنا ہے۔غلط بدعتیں پیدا کرنا ہے۔اگر رمضان میں فدیہ دے بھی دیا ہے تب بھی رمضان کے بعد پھر روزے رکھنے ضروری ہیں۔سال کے دوران کسی وقت بھی رکھے جاسکتے ہیں۔فرماتے ہیں کہ ہاں مستقل مریض، دودھ پلانے والی عورتیں، حاملہ عورتیں جو ہیں ان کے لیے اس حالت میں کہ اس پر سال گزر جائے صرف فدیہ ہی کافی ہوتا ہے لیکن فدیے کے ساتھ اس مہینے میں عبادتوں اور ذکر الہی اور دوسری نیکیوں کو جاری رکھنا ضروری ہے۔یہ نہیں کہ فدیہ دے دیا تو ہر چیز سے ہم فارغ ہو گئے۔اگر روزے نہ بھی رکھ رہے ہوں اور فدیہ دے دیں اور باقی نیکیاں جاری رکھیں تو یہ بھی رمضان کا فیض پانے والے ہوں گے۔صرف فدیہ دے کر نمازوں کو بھول جانا اور دوسری نیکیوں کو بھول جانا یہ صرف مومن نہیں