خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 247
خطبات مسرور جلد 17 247 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 مئی 2019 لیکن اس کے باوجود آپ نے یہ بھی اندار فرما دیا، اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ اگر پھر بھی کوئی رمضان کو پائے اور بخشا نہ جائے تو پھر کب بخشا جائے گا۔(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب رغم انف رجل ذكرت عنده۔۔۔الخ حديث 3545) پس یہ بات آپ ہمیں فرما رہے ہیں۔مسلمان کہلانے والوں کو فرما رہے ہیں ، ان لوگوں کو فرما رہے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ روزہ تمہارے پر فرض کیا گیا ہے تاکہ تم ان دنوں میں صرف اور صرف خدا تعالیٰ کی عبادت اور اخلاقی معیاروں کی بلندیوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرو لیکن اگر نہیں کرو گے تو صرف رمضان کا آنا، شیطان کا جکڑ جانا، جنت کے دروازے کھلنا، جہنم کے دروازوں پر تالے لگنا کوئی فائدہ نہیں دے گا۔یہ انذار آپ نے فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ کی اتنی وسیع رحمت کے باوجود اگر بخشش کے سامان نہیں ہو سکے تو پھر کب ہوں گے ؟ پس ہم خوش ہو کر صرف رمضان کے آنے اور روزوں کی مبارک بادیں دینے پر ہی نہ رہیں بلکہ ہمیں اپنے جائزے لینے چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزوں کا جو مقصد بیان فرمایا ہے۔کیا ہم اس کے لیے کوشش کر رہے ہیں یا نہیں ؟ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے حصول کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی بخشش اور مغفرت کی چادر میں ہمیں لیٹے رکھے۔پھر اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ کن حالات میں تم روزے سے رخصت لے سکتے ہو۔لیکن یہ بتانے سے پہلے یہ واضح کر دیا کہ اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا کہ میں روزے کی خود جزا ابنتا ہوں اور مومنوں کی خاص طور پر بخشش کے سامان کر رہا ہوں تو یہ خیال نہ آئے کہ ہم روزہ رکھ کر کوئی بہت بڑی قربانی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور شفقت اور بخشش کی چادر ہم پر پھیلائی گئی ہے۔بے شک اللہ تعالی کار حم اور اس کی شفقت بڑی وسیع کی گئی ہے لیکن یہ کوئی ایسی بھی غیر معمولی قربانی نہیں۔سحری کے وقت بھی ہم پیٹ بھر کر کھا لیتے ہیں۔افطاری کے وقت بھی اپنی مرضی کے مطابق ہر کوئی کھالیتا ہے اور پھر کون سی یہ ایسی مستقل قربانی ہے۔سال میں چند گنتی کے دن ہی ہیں۔بعض لوگ روزہ رکھ کر بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے روزہ رکھا ہوا ہے تو یہ کوئی بہت بڑی قربانی نہیں ہے جس کے اظہار ہوں بلکہ حقیقی مومن تو بڑی سے بڑی قربانی کر کے بھی ڈرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کب اور کس طرح راضی ہو، کجا یہ کہ اظہار کیا جائے۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ گنتی کے چند دن ہیں۔سال کے دنوں کا بارھواں حصہ ہیں۔پھر فرمایا تو یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ تمہاری کوئی بہت بڑی قربانی ہے۔پھر فرمایا کہ اس میں اللہ تعالیٰ تمہیں ان گنتی کے چند دنوں میں بھی اپنی رحمت سے نواز رہا ہے۔اگر اس دوران تم بیمار ہو جاتے ہو یا سفر در پیش ہو جاتا ہے تو روزے سے ان دنوں میں رخصت ہے لیکن یہ تعداد، جو چھوٹے ہوئے روزے ہیں ، ان کو سال کے دوران کسی وقت بھی پورا کرنا ہو گا۔اور جو مستقل مریض ہیں، بہانہ نہیں ہے بلکہ ڈاکٹر نے یہ کہا ہے کہ روزے نہیں رکھنے تو پھر اگر استطاعت ہے تو ایک مسکین کو روزے رکھو اؤ اور استطاعت کی صورت میں یہ ضروری ہے سوائے اس کے کہ کوئی اس حد تک مالی لحاظ سے کمزور ہو کہ اس کا خود صدقے اور امداد پر گزارہ ہورہاہو۔باقی ہر ایک کو جو