خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 245
خطبات مسرور جلد 17 245 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 مئی 2019 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے بھوکا رہنے سے کوئی غرض نہیں ہے۔(صحيح البخارى كتاب الصوم باب من لم يدع قول الزور والعمل به في الصوم حديث 1903) پھر اللہ تعالیٰ یہ بیان فرما کر کہ روزہ تم پر فرض کیا گیا ہے اس آیت میں فرماتا ہے جو پہلی آیت ہے کہ یہ اس لیے فرض ہے کہ تاکہ تم تقوی اختیار کرو۔اور تقوی کیا ہے ؟ تقوی یہ ہے کہ تم روحانی اور اخلاقی کمزوریوں سے بچو۔جیسا کہ پہلے میں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے بھو کا رہنے سے کوئی غرض نہیں۔جب تک روزہ تمہارے اندر تقوی کا وہ معیار پیدا نہ کرے، جس سے تم تمام روحانی کمزوریوں اور اخلاقی کمزوریوں سے اپنے آپ کو بچاؤ، روزہ رکھنا بے فائدہ ہے۔اور تقوی کی وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک موقعے پر اس طرح فرمائی۔آپ فرماتے ہیں کہ " متقی بننے کے واسطے یہ ضروری ہے کہ بعد اس کے کہ موٹی باتوں جیسے زنا، چوری، تلف حقوق "لوگوں کے حقوق کی تلفی کرنا، حق مارنا " یا " بناوٹ " عجب، حقارت، بخل کے ترک میں پکا ہو۔" یعنی یہ برائیاں جو ہیں ان کو چھوڑنے میں پکا ہو " اخلاق رذیلہ سے پر ہیز کر کے ان کے بالمقابل " یہ اخلاق جو برے اخلاق ہیں ان سے پر ہیز کر کے اس کے بالمقابل " اخلاق فاضلہ میں ترقی کرے۔" اچھے اخلاق اپنائے۔"لوگوں سے مروّت " سے پیش آئے "لوگوں سے مروّت، خوش خلقی، ہمدردی سے پیش آوے۔" اپنے اخلاق بہتر کرے۔آپ فرماتے ہیں " خدا تعالیٰ کے ساتھ کچی وفا اور صدق دکھلاوے۔" یہ بھی تقوی کے لیے ضروری ہے۔روحانیت کے لیے ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچی وفا ہو اور سچا تعلق ہو۔" خدمات کے مقام محمود تلاش کرے۔" اس میں اللہ تعالیٰ کے جو حقوق ہیں وہ بھی آگئے۔اللہ تعالیٰ کے احکامات کو پورا کرنا اور لوگوں کے جو تعلقات ہیں، ان کی خدمت ہے وہ بھی آگئی۔یعنی ایسی بے نفس خدمت ہو کہ لوگ کہیں کہ یہ واقعی خدا تعالیٰ کی خاطر خدمت کر رہا ہے، کسی قسم کا اپنا کوئی ذاتی مفاد نہ ہو۔فرمایا کہ " ان باتوں سے انسان متقی کہلاتا ہے اور جو لوگ ان باتوں کے جامع ہوتے ہیں۔" جن میں سب چیزیں جمع ہو جائیں " وہی اصل متقی ہوتے ہیں۔(یعنی اگر ایک ایک خُلق فرداً فردا کسی میں ہوں تو اسے متقی نہ کہیں گے جب تک بحیثیت مجموعی اخلاق فاضلہ اس میں نہ ہوں ) اور ایسے ہی شخصوں کے لیے لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يخزنون(البقرة: 63) ہے۔یعنی نہ ہی ان کو کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غم کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ ضمانت دے دی، جب اللہ تعالیٰ کی یہ ضمانت مل گئی تو اور اس کے بعد ان کو کیا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ایسوں کا متوتی ہو جاتا ہے جیسے کہ وہ فرماتا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ (الاعراف: 197) حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ ہو جاتا ہے جس سے وہ پکڑتے ہیں۔ان کی آنکھ ہو جاتا ہے جس سے وہ دیکھتے ہیں۔ان کے کان ہو جاتا ہے جن سے وہ سنتے ہیں۔ان کے پاؤں ہو جاتا ہے جن سے وہ چلتے ہیں۔اور ایک اور حدیث میں ہے کہ جو میرے ولی کی دشمنی کرتا ہے میں اس سے کہتا ہوں کہ میرے مقابلہ کے لیے تیار رہو۔ایک جگہ فرمایا ہے کہ جب کوئی خدا کے ولی پر حملہ کرتا ہے تو خد اتعالیٰ اس پر ایسے جھپٹ کر آتا ہے جیسے ایک شیرنی سے کوئی اس کا بچہ چھینے تو غضب سے جھپٹتی ہے۔" ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 400-401)