خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 244 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 244

خطبات مسرور جلد 17 244 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 مئی 2019 کو پوری کر لو اور اس (بات) پر اللہ کی بڑائی کرو کہ اس نے تم کو ہدایت دی ہے اور تاکہ تم (اس کے ) شکر گزار بنو۔اور (اے رسول!) جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں ( تو جواب دے کہ) میں (ان کے) پاس (ہی) ہوں۔جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔سوچاہیے کہ وہ (دعا کرنے والے بھی) میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تاوہ ہدایت پائیں۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے روزوں کی فرضیت، اس کی اہمیت، اس ماہ میں مومنوں کی ذمہ داریوں اور دعا کی قبولیت کے طریق بیان فرمائے ہیں۔ایک ایسا مہینہ ہمارے لیے مقرر فرمایا ہے جس میں خدا تعالیٰ بندوں کے قریب ترین آجاتا ہے اور شیطان کو جکڑ دیتا ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں پر اس قدر رحمتوں اور فضلوں کے دروازے کھولے جارہے ہیں تو ہمیں کس قدر اللہ تعالیٰ کی بات کو سن کر روزوں کا حق ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقعے پر فرمایا کہ اگر تمہیں پتا ہو کہ رمضان کی کیا کیا فضیلتیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کس طرح اور کس قدر تم پر مہربان ہوتا ہے تو تم یہ خواہش کرتے کہ سارا سال ہی رمضان ہو۔سارا سال ہی ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹتے رہیں۔پس روزے ہمارے ہی فائدے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہم پر فرض کیے ہیں۔روحانی، جسمانی ہر قسم کے فوائد ہم روزوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔اب تو غیر مسلم ڈاکٹر بھی اس بات کے قائل ہو رہے ہیں۔پہلے چند ایک تھے اب تعداد بڑھتی جارہی ہے کہ روزوں سے انسان کی صحت پر کجا بر بھی خوشگوار اثر پڑتا ہے۔بلکہ بعض غیر مسلم یہ لکھنے لگ گئے ہیں کہ روزوں سے انسانی زندگی میں ڈسپلن بھی پیدا ہوتا ہے۔بہر حال یہ دنیا دار چاہے کہیں یا نہ کہیں ایک حقیقی مومن تو یہ تجربہ رکھتا ہے کہ روزے ایک مومن کی جہاں جسمانی حالت کو بہتر کرتے ہیں وہاں اس سے بہت بڑھ کر روحانی طور پر بھی اس کی حالت بہتری کی طرف لے جانے کا باعث بنتے ہیں۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے مہینے میں بھر پور کوشش کرنی چاہیے کہ اپنی روحانی حالت میں ترقی کریں۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے جو باتیں بیان کی ہیں وہ یہ ہیں کہ ہر ایک مومن اور ہر ایک مسلمان جو حقیقی مسلمان ہے اس پر روزہ فرض کیا گیا ہے۔صبح سے شام تک بھو کار بنا، یہ روزہ نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ " خدا تعالیٰ کا منشا اس سے یہ ہے کہ ایک غذا کو کم کرو اور دوسری کو بڑھاؤ۔ہمیشہ روزہ دار کو یہ مد نظر رکھنا چاہیے کہ اس سے اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ بھو کار ہے بلکہ اُسے چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے تاکہ تبتل اور انقطاع حاصل ہو۔" یعنی خدا تعالیٰ سے تعلق میں ، اس کی عبادت میں ، ذکر الہی میں انسان بڑھے اور دنیا کی طرف کم توجہ ہو۔دنیا کے کام تو ساتھ رہتے ہی ہیں وہ نہیں رکھتے لیکن ان کو کرتے ہوئے بھی خد اتعالیٰ کی یادر ہے، اس کے احکامات پر نظر رہے ، اس کا ذکر ہو تا رہے۔آپؐ فرماتے ہیں کہ " پس روزے سے یہی مطلب ہے کہ انسان ایک روٹی کو چھوڑ کر جو صرف جسم کی پرورش کرتی ہے دوسری روٹی کو حاصل کرے جو روح کی تسلی اور سیری کا باعث ہے اور جو لوگ محض خدا کے لیے روزے رکھتے ہیں اور نرے رسم کے طور پر نہیں رکھتے انہیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور تسبیح اور تہلیل میں لگے رہیں۔" (ملفوظات جلد 9 صفحہ 123)