خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 242
خطبات مسرور جلد 17 242 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 کا ہے جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی نواسی تھیں۔آپؐ کی سب سے بڑی بیٹی کی بڑی بیٹی تھیں اور حضرت مرزارشید احمد صاحب کی بیٹی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے، حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ام ناصر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بیٹے صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب کی اہلیہ تھیں۔30 اپریل کو توے سال کی عمر میں ، طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اور اس رشتے سے وہ میری ممانی بھی تھیں۔حضرت مرزار شید احمد صاحب حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے بیٹے تھے اور جیسا کہ میں نے بتایا کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی سب سے بڑی بیٹی امۃ السلام بیگم صاحبہ کی یہ بیٹی تھیں۔حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ربوہ میں اپنے خاندان کی جس آخری شادی میں شمولیت فرمائی وہ ان کی شادی تھی۔آپ حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی بیگم حضرت سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ کی بڑی بہن تھیں۔ان کے باقی ایک بہن اور تین بھائی ہیں۔آپ کی ہمشیرہ انیسہ فوزیہ صاحبہ لکھتی ہیں کہ اپنے والدین کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔اس لیے اکثر فیصلوں میں والدین ان کی رائے کو بڑی اہمیت دیتے تھے کیونکہ بڑی سمجھدار بھی تھیں۔ان پہ بڑا اعتماد کرتے تھے اور یہ بھی اپنے والدین کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی بھی پرورش کی۔اچھی طرح تربیت کرنے کی کوشش کی۔یہ لکھتی ہیں کہ میرے لیے حضرت مصلح موعودؓ کے کسی بیٹے کے رشتے کے حوالے سے بات چلی تو حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ یہ اچھا خاندان ہے۔اس گھرانے سے دو بہنیں میری بہوئیں ہیں یعنی ایک یہ جن کی وفات کا میں ذکر کر رہا ہوں اور ایک حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ علیہ کی بیگم۔فرمایا کہ یہ دو بہنیں میری بہوئیں ہیں جو بہت پیار کرنے والی اور خاندان کو جوڑنے والی ہیں۔ان کے بیٹے لکھتے ہیں کہ میری والدہ نہایت سادہ، غریب پرور اور ہر کسی کے دکھ سکھ میں کام آنے والی تھیں۔ضرورت مندوں کا دلی احساس کرتی تھیں۔خیال رکھتی تھیں اور بڑی ہمدرد تھیں۔غریبوں کی ہمدرد تھیں۔ان کی باتیں سن کے آبدیدہ ہو جایا کرتی تھیں۔جس حد تک مدد ہو سکتی تھی کیا کرتی تھیں۔اور کوئی مبالغہ نہیں کہ ان میں یہ خصوصیات تھیں۔اپنے ملازمین کے ساتھ بھی بڑا اچھا سلوک کرتیں بلکہ ان کی ایک بیٹی نے لکھا کہ کس طرح (انہیں) بچوں کی طرح پالا کہ ایک ملازمہ کی جب شادی ہونے لگی تو اس نے کہا کہ مجھے ویسا ہی جہیز چاہیے جیسا آپ نے اپنی بیٹی کو جہیز دیا ہے اور پھر اس کے لیے ان کو جہیز بنا کے بھی دیا۔ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ موصیہ بھی تھیں۔کل ہی ان کا جنازہ ہوا ہے اور بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو بھی اپنی والدہ کی نیکیاں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور آپس میں بھی محبت اور پیار سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت سے اور خلافت سے ہمیشہ وابستہ رکھے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 مئی 2019ء خصوصی اشاعت بسلسلہ یوم خلافت جلد 26 شماره 21-22 صفحہ 05 تا09)