خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 241
241 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 03 مئی 2019 خطبات مسرور جلد 17 بندھے ہوئے تھے تا کہ جان دینے کے سوا بھاگنے کا ان کو خیال بھی نہ آئے۔ایک لاکھ بیس ہزار آدمی ایسا تھا جن کو اس لیے باندھا گیا تھا کہ صرف انہوں نے لڑنا ہے اور مرنا ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں اور چالیس ہزار آدمیوں نے خود کو اپنی پگڑیوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا اور اسی ہزار سوار اور اتنی ہزار پیدل تھے۔بے شمار پادری لشکر کو جوش دلانے کے لیے رومی لشکر کے ساتھ تھے۔اسی جنگ کے دوران حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمادی الاولیٰ میں بیمار ہوئے اور جمادی الاخری میں وفات پائی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ۔حضرت خالد نے اس جنگ میں مسلمانوں کے لشکر کو بہت سارے دستوں میں تقسیم کر دیا جن کی چھتیس سے لے کر چالیس تک بیان کی جاتی ہے لیکن ایک ہی امیر کے تحت لڑ رہے تھے۔ان دستوں میں سے ایک دستے کے نگران حضرت عقبہ بن ربیعہ تھے۔حضرت خالد نے کہا کہ دشمن کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن ہماری اس ترتیب کی وجہ سے مسلمانوں کا لشکر دشمن کو بظاہر زیادہ نظر آئے گا۔اسلامی لشکر کی اہمیت کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ تقریباً ایک ہزار ایسے بزرگ اس لشکر میں تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھا ہو ا تھا۔سو ایسے صحابہ تھے جو غزوہ بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہو چکے تھے۔فریقین میں بڑی خونریز جنگ کا آغاز ہوا۔اسی دوران مدینہ سے ایک قاصد خبر لے کر آیا کوئی خبر لے کر آیا۔سواروں نے اسے روکا تو اس نے بتایا کہ سب خیریت ہے مگر اصل واقعہ یہ تھا کہ وہ حضرت ابو بکر کی وفات کی خبر لایا تھا۔لوگوں نے قاصد کو حضرت خالد کے پاس پہنچایا اور اس نے چپکے سے حضرت ابو بکر کی وفات کی خبر دی اور فوج کے لوگوں سے جو کچھ کہا وہ بھی بتادیا کہ میں نے ان کو کچھ نہیں بتایا۔حضرت خالد بن ولید نے اس سے خط لے کر اپنے ترکش میں تیر رکھنے کی جگہ میں ڈال لیا، کیونکہ انہیں اندیشہ تھا کہ اگر یہ خبر لشکر کو معلوم ہو گئی تو پھر ابتری پھیلنے کا خدشہ ہے۔مسلمان شاید اس طرح نہ لڑیں۔بہر حال مسلمان ثابت قدم رہے اور شام تک خوب لڑائی ہوئی تاہم رومی لشکر نے پھر بھاگنا شروع کر دیا۔اس جنگ میں ایک لاکھ سے زائد رومی فوجی ہلاک ہوئے اور کل تین ہزار مسلمان اس جنگ میں شہید ہوئے۔ان شہداء میں حضرت عکرمہ بن ابو جہل بھی تھے۔قیصر کو جب اس ہزیمت کی خبر ملی تو وہ اس وقت حمص میں مقیم تھاوہ فوراوہاں سے نکل کے بھاگ گیا۔فتح یرموک کے بعد اسلامی فوجیں پورے ملک شام میں پھیل گئیں اور قِنَّسُرِين، انطاکیہ، جُوْمَه، سَامِين، تيزين، قُورُش، تَل عَزَازُ، دُلُوك ، رَعْبَان و غیره مقامات پر نہایت آسانی سے فتح حاصل کی۔(ماخوذ از تاریخ الطبری جلد 4 صفحه 53 تا 63ثم دخلت سنة ثلاث عشرة۔۔۔۔۔۔دارالفکر بيروت 2002ء) ( خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم ، از شاہ معین الدین احمد ندوی ، صفحہ 126 ، مکتبہ رحمانیہ لاہور) (الكامل في التاريخ جلد 2 صفحه 326 سنة 15 مطبوعه دار الكتاب العربي بيروت 2012ء) آج جن صحابہ کا ذکر تھا وہ یہی ہے۔اگلے ذکر اب شاید پھر رمضان کے بعد ہی ہوں گے۔ان شاء اللہ اب رمضان بھی اگلے ہفتے سے شروع ہونے والا ہے۔اب ایک ذکر میں کرنا چاہتا ہوں۔ایک جنازہ نماز جمعہ کے بعد پڑھاؤں گا جو مکر مہ صاحبزادی صبیحہ بیگم صاحبہ