خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 203
سرور جلد 17 203 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 (Farnham) میں ایک بڑی دو منزلہ عمارت بھی جماعت کو مہیا فرما دی جس میں پریس بھی کام کر رہا ہے۔یہ عمارت دو تین میل کے فاصلے پر ہے اور کچھ دفاتر بھی ہیں۔پھر خدام الاحمدیہ کو بھی یہاں ایک بڑی عمارت خرید نے کی توفیق مل گئی۔اس سے پہلے قریب ہی جلسہ گاہ کے لیے 200 سے زائد ایکڑ کی جگہ "حدیقۃ المہدی" خریدنے کی بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق دے دی۔پھر جامعہ جو لندن میں تھا یہاں سے منتقل ہو گیا اور غیر معمولی طور پر کم قیمت پر موجودہ جگہ جامعہ کی اللہ تعالیٰ نے بہتر ماحول اور سہولتوں کے ساتھ عطا فرما دی۔تقریباً تیس ایکڑ اس کی زمین بھی ہے اور یہ سب جگہیں اسلام آباد سے دس سے بیس منٹ کے فاصلے پر ہیں۔اسلام آباد کے موجودہ منصوبے کے ساتھ ان تمام جگہوں کے خریدنے کی پلانگ کوئی پہلے نہیں کی گئی تھی بلکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا منصوبہ تھا کہ یہ تمام جگہیں ایک علاقے میں قریب قریب اکٹھی ہوتی گئیں اور اللہ تعالیٰ نے مرکز کے ساتھ ساتھ ہی دوسری چیزیں بھی مہیا فرما دیں۔جامعہ بھی قریب ہونا ضروری ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام جگہوں کا، ان تمام چیزوں کا ایک علاقے میں اکٹھا ہونا ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ خلیفہ وقت کی رہائش گاہ اور دفاتر وغیرہ ہو بھی وہاں بن گئے ہیں۔بڑی مسجد بھی بن گئی ہے۔اس لیے اب میں بھی لندن سے ان شاء اللہ تعالی چند دنوں میں اسلام آباد منتقل ہو جاؤں گا۔وہاں منتقلی کے بعد ہر لحاظ سے وہاں کی رہائش بھی بابرکت ہونے کے لیے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ فضل فرما تار ہے۔اللہ تعالیٰ اسلام آباد سے اسلام کی تبلیغ کے کام کو پہلے سے زیادہ وسعت عطا فرمائے اور " وَسِعْ مَكَانَكَ " صرف مکانیت کی وسعت کا ذریعہ ہی نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کے منصوبوں کی تکمیل میں وسعت کا ذریعہ بھی بنے۔یہاں یہ بھی واضح کر دوں کہ مسجد فضل کے جو ہمسائے تھے ان ہمسایوں کو مسجد آنے والے احمدیوں کی وجہ سے ٹریفک اور پارکنگ کی وجہ سے ہمیشہ تنگی اور شکوہ رہا ہے۔اس لیے نئی جگہ ہمسائیوں کو اور علاقے کے لوگوں کو نمازوں کے لیے اور ویسے بھی جو اسلام آباد آنے والے ہیں ان کی وجہ سے کسی قسم کا شکوہ نہ ہو۔انہیں اس کا موقع نہ دیں۔ارد گرد کے جو لوگ ہیں وہ آئیں گے تو ٹریفک کی پابندی اور احتیاط کو ہمیشہ سامنے رکھیں۔ج ہاں تک جمعہ کا سوال ہے عموماً جمعہ یہیں بیت الفتوح میں ان شاء اللہ تعالیٰ آکے پڑھایا کروں گا۔امیر صاحب کو میں نے کہا ہے۔وہ با قاعدہ ایک منصوبہ بندی کر کے جماعتوں کو بھی بتائیں گے کہ جن لوگوں نے یا جماعتوں نے اسلام آباد میں جمعہ پڑھنا ہو گا یا جو وہاں پڑھنا چاہتے ہیں وہ کون لوگ ہوں گے وہاں کی ارد گرد کی جماعتیں ہوں گی اگر ان میں سے جو بھی وہاں جا کے پڑھنا چاہیں وہ پڑھ سکتے ہیں۔کس کس علاقے کے لوگ ہوں گے ؟ کس طرح تقسیم ہو گی ؟ اسلام آباد کے ہیں میل کے علاقے کے ارد گرد کے لوگ جو ہیں وہ تو وہیں جمع ہو سکتے ہیں۔وہاں جمعہ پڑھ سکتے ہیں۔بہر حال جو تفصیل ہے وہ جماعتوں کو امیر صاحب کی طرف سے متعلقہ صدران کو مل جائے گی 20 میل سے باہر جن لوگوں نے وہاں جمعہ پڑھنا ہے ان کے بارے میں بھی پتہ لگ جائے گا کہ کون کون سی جماعتیں ہیں یا کس طرح ان کی ترتیب دی جائے گی۔بہر حال دوبارہ میں یہی کہتا ہوں کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو اور وہاں منتقل ہونے کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 مئی 2019ء جلد 26 شمارہ 18 صفحہ 05تا09)