خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 1
خطبات مسرور جلد 17 1 1 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جنوری 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 04/ جنوری 2019ء بمطابق 104 صلح 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج 2019ء کا پہلا جمعہ ہے۔اس حوالے سے میں تمام دنیا کے احمدیوں کو پہلے تو نئے سال کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ یہ سال ہمارے لئے مبارک کرے اور بے شمار کامیابیاں لے کر آئے۔لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ صرف رسمی مبارکباد کہہ دینے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔نہ ہی رسمی مبارکباد اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والا بناتی ہے۔سال کی حقیقی مبارکباد یہ ہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں ایک اور سال کا سورج دکھایا ہے، اس میں داخل کیا ہے تو اس میں ہم اپنے اندر کی کمزوریوں اور اندھیروں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔گزشتہ سال میں جو کمیاں اور کو تاہیاں ہو گئی ہیں ہم یہ عہد کریں کہ ہم انہیں دور کریں گے۔اپنے اندر پہلے سے بڑھ کر وہ پاک تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جس کے حصول کے لئے ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عہد بیعت باندھا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک موقع پر یہ بیان فرماتے ہوئے کہ ایک احمدی کو کیسا ہونا چاہئے فرمایا کہ : " آدمی کو بیعت کر کے صرف یہی نہ ماننا چاہئے کہ یہ سلسلہ حق ہے اور اتناماننے سے اسے برکت ہوتی ہے۔" فرمایا کہ " کوشش کرو کہ جب اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہو تو نیک بنو۔متقی بنو۔ہر ایک بدی سے بچو۔رات اور دن تضرع میں لگے رہو۔زبانوں کو نرم رکھو۔استغفار کو اپنا معمول بناؤ۔نمازوں میں دعائیں کرو۔"نمازوں میں دعائیں تبھی ہوں گی جب نمازوں کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔انہیں سنوار کر پڑھنے والے ہوں گے۔فرمایا کہ رامانا انسان کے کام نہیں آتا۔۔۔خدا تعالیٰ صرف قول سے راضی نہیں ہو تا قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے ساتھ عمل صالح بھی رکھا ہے۔" فرمایا عمل صالح اسے کہتے ہیں جس میں ایک ذرہ بھر فساد نہ ہو۔" پس یہ معیار ہے، یہ لائحہ عمل ہے جس پر اگر ہم اس سال میں عمل کرنے والے ہوں گے، ان باتوں کے حصول کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو یقینا یہ سال ہمارے لئے مبارک اور بہت سی برکتیں لانے والا سال ہو گا۔اور اگر یہ نہیں تو جیسا کہ میں نے کہا ہمارے نئے سال کی مبارکباد رسمی مبارکباد ہے۔نئے سال کے آغاز کی پہلی رات میں تہجد اور باجماعت فجر کی نماز پڑھ لینا تمام سال ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 274-275)