حضرت مرزا طاہر احمد ، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 24 فروری 1990 ء کولندن کے کوئین الیزبیتھ کانفرنس سنٹرمیں قریبا 800 معزز مہمانان کی موجودگی میں Islam’s Response to Contemporary Issues کے عنوان پر انگریزی میں خطاب فرمایا تھا جو 1992ء میں کتابی شکل میں شائع کردیا گیا تھا۔ صدسالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ اس تقریب میں سیاست دان، دانش ور، صحافی، پروفیسرز، مذہبی علوم اور زبانوں کے ماہرین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ذی علم سامعین کے سامنے حضور رحمہ اللہ نے مختصر وقت میں نہایت دقیق موضوع پر سیر حال بحث فرمائی تھی۔ اس...
more