حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 17 جون 1994ء کو مسجد فضل لندن میں حضرت امام حسین ؓ کے حوالہ سے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا تھا، جسے متعدد بار کتابچے کی صورت میں شائع کیا جاچکا ہے ، موجودہ ایڈیشن نظارت نشر و اشاعت قادیان کا شائع کردہ ہے۔
حضور رحمہ اللہ نے اپنے اس خطبہ جمعہ میں فضیلتوں والے مہینے محرم الحرام کے حوالہ سے حضرت محمد ﷺ کے اہل بیت اور آپ ﷺ کی آل کا دلنشین تذکرہ فرمایا ۔ اس نازک اور محبت بھرے موضوع کو امت نے صدیوں سے افراط و تفریط سےمشکل بنادیا تھا، حضور ؒ نے نہایت محبت اور حکمت سے موضوع پر روشنی ڈالی...
more