یہ کتاب آسمان احمدیت کے روشن ستارے اور خاندان حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کے پہلے شہید محترم صاجزادہ مرزا غلام قادراحمد صاحب کی سیرت و سوانح پر مبنی ہے۔ آپ کو 14 اپریل 1999ء کو ربوہ کی سرزمین پر شہید کر دیا گیا تھا۔ آپ کی شہادت اس لحاظ سے بھی عظیم بن گئی کہ حضر ت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی شخصیت کو الہامات حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کا بھی وار ث قرار دیا جس میں یہ تذکرہ ہے کہ ’’غلام قادر آگئے ۔گھر نور اور برکت سے بھرگیا۔ (اللہ نے اسے مرے پاس بھیج دیا )‘‘ نیز فرمایا :
’’قیامت تک شہید کے خون کا ہر قطرہ آ...