صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 57 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 57

صحيح البخاري - جلد ۴ ۵۷ ۳۴- كتاب البيوع فَنَزَلَتْ : أَفَرَعَيْتَ الَّذِي كَفَرَ کہا: اچھا۔ اُس وقت تک مجھے رہنے دو کہ میں بِايْتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَ مَالًا مر جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں۔ تب جو مال اور اولاد وَوَلَدَاهُ اطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ مجھے (وہاں) ملے گی ۔ میں (اس سے ) تیرا قرض ادا عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدَاهُ کر دوں گا۔ اس پر ( یہ آیت) نازل ہوئی: کیا تو نے اُس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیات کا انکار کیا اور (المريم: ۷۸-۷۹) کہا: مجھے ضرور مال اور اولاد دی جائے گی۔ کیا اُس نے غیب کو جھانک کر دیکھ لیا ہے یا رحمان خدا سے کوئی اقرار لے لیا ہے۔ اطرافه ٢٢٧٥، ٢٤٢٥، ٤٧٣٢ ، ٤٧٣٣، ٤٧٣٤، ٤٧٣٥۔ تشریح : ذِكْرُ الْقَيْنِ وَالْحَدَّادِ: چار باب نمبر ۲۹ ۳۰ ۳۱ ۳۲) قائم کر کے مزید پیشوں کاذکرکیا ہے۔ (۳۰،۲۹ ، کاریگر ، لوہار، درزی، بافندہ اور بڑھئی۔ لفظ قین لوہار، زرگر اور دوسرے کاریگروں پر اطلاق پاتا ہے، جو کسی دھات کو ڈھال کر سامان وغیرہ بنائے ۔ قَانَ ، يَقِينُ ، قَيْنًا کے معنے ہیں: اُس نے ڈھالا ۔ (اقرب الموارد-قین) یہ پیشے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں موجود تھے۔ مسلم و غیر مسلم ان پیشوں کو اختیار کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے تھے اور اب تک مغربی ممالک میں پیشہ وری قابل عزت سمجھی جاتی ہے۔ ایک شخص وزارت کے منصب پر فائز ہونے پر بھی اپنے نام کے ساتھ اپنے آبائی پیشے کا ذکر کرتا ہے۔ مثلاً حداد (لوہار ) ، بقال (سبزی فروش)، حبال (رسی بنانے والا اور بیچنے والا)، زیات ( تیل بیچنے والا ) ، حلاج (دھنیا ) اور حذاء ( جو تا بنانے والا ) وغیرہ۔ پیشہ وروں میں اولیاء اللہ بھی گزرے ہیں اور ان کے ناموں کے ساتھ ان کے پیشوں کا بھی ذکر ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں پیشہ وری بنظر حقارت دیکھی جاتی ہے جس کا اصل ہند و تمدن ہے جو ذات پات میں فرق کرتا ہے۔ ہندؤوں میں پیشہ ور کا نام ہی کمین اور شودر ہے۔ قرآن مجید میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں ہاتھ کی کمائی کو افضل ذریعہ معاش قرار دیا گیا ہے۔ (دیکھئے باب ۱۵، روایت نمبر ۲۰۷۲) فَنَزَلَتْ : روایت نمبر ۲۰۹۱ میں عاص بن وائل سے حضرت خباب رضی اللہ عنہ کے مطالبہ قرض کا ذکر ہے اور اس ضمن میں بیان کیا گیا ہے کہ آیت أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِايْتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا ۔۔۔ (مریم: ۷۸) یعنی کیا تو نے اُس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا: مجھے ضرور مال اور اولاد دی جائے گی ۔ اس گفتگو کے تعلق میں نازل ہوئی جو عاص بن وائل نے کی ۔ اس نزول سے تطبیق مراد ہے۔