صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 563 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 563

صحيح البخاری جلدم ۵۶۳ ۴۹ - كتاب العتق فَبَايَعْتُهُ فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ إِذْ طَلَعَ الْغُلَامُ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ سے فَقَالَ لِي رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ بیعت کی۔ابھی میں آپ کے پاس ہی تھا کہ وہ غلام وَسَلَّمَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذَا غُلَامُكَ بھی آ گیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: فَقُلْتُ : هُوَ حُرِّ لِوَجْهِ اللَّهِ فَأَعْتَقْتُهُ۔ابو ہریرہ ! یہ ہے تمہارا غلام۔میں نے کہا: وہ اللہ کے لئے آزاد ہے۔چنانچہ میں نے اسے آزاد کر دیا۔قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ : لَمْ يَقُلْ أَبُو كُرَيْبِ ابو عبد اللہ (امام بخاری) نے کہا: ابوکریب نے ابواسامہ سے جو روایت کی اس میں لفظ ”آزاد“ نہیں۔عَنْ أَبِي أُسَامَةَ حُرِّ۔اطرافة: ٢٥٣٠، ٢٥٣٢، ٤٣٩٣۔٢٥٣٢ : حَدَّثَنِي شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ :۲۵۳۲ شهاب بن عباد نے مجھ سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ ابراہیم بن حمید نے ہمیں بتایا۔انہوں نے اسماعیل سے، إِسْمَاعِيْلَ عَنْ قَيْسِ قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَ اسماعیل نے قیس سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَمَعَهُ غُلَامُهُ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ آئے اور ان کے ساتھ وَهُوَ يَطْلُبُ الْإِسْلَامَ فَأَضَلَّ أَحَدُهُمَا ان کا غلام بھی تھا اور وہ مسلمان ہونا چاہتے تھے تو ان میں سے ایک اپنے ساتھی سے راستہ بھول کر الگ صَاحِبَهُ بِهَذَا وَقَالَ - أَمَا إِنِّي أُشْهَدُكَ ہو گیا۔پھر یہی حدیث بیان کی۔اس میں یوں ہے کہ أَنَّهُ لله۔اطرافه: ٢٥٣٠، ٢٥٣١، ٤٣٩٣۔فریح: سنئے ! میں آپ کو گواہ ٹھہراتا ہوں کہ وہ اللہ کیلئے ہے۔إِذَا قَالَ لِعَبْدِهِ هُوَ لِلَّهِ وَنَوَى الْعِتْقَ: یہ باب اس امر کو ذہن نشین کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے کہ الفاظ کی نسبت نیت کا زیادہ اعتبار ہے جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ سے متعلقہ روایت کے الفاظ هُوَ حُرِّ لِوَجْهِ اللهِ ( روایت نمبر ۲۵۳۱) اس پر دلالت کرتے ہیں۔ابو کریب کی روایت میں جو ابواسامہ سے مروی ہے صرف یہ الفاظ مروی ہیں: هُوَ لِوَجهِ اللهِ۔(دیکھئے بخاری، کتاب المغازی باب ۷۵ روایت نمبر ۴۳۹۳) امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ ومحمد بن سعد وغیرہ نے بھی یہی الفاظ نقل کئے ہیں۔( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۲۰۲) (عمدۃ القاری جزء ۱۳۰ صفحه ۹۱) عمدۃ القاری میں اس جگہ ”فَضَل“ کا لفظ ہے۔(عمدۃ القاری جز ۱۳ صفحه ۹۲) (مسند احمد بن حنبل، مسند ابى هريرة، جزء ۲ صفحه ۲۸۶) الطبقات الكبرى لابن سعد من بني مالك بن أفعى اخوة أسلم جزء ٤ صفحه ۳۲۶)