صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 370 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 370

صحيح البخاری جلد ۴ ٣٧٠ ۴۲ - كتاب المساقاة أَنْ يُقْطِعَ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَقَالَتِ (انصار کو ) بحرین میں جاگیریں دینے کا ارادہ فرما، ا تو الْأَنْصَارُ حَتَّى تُقْطِعَ لِإِخْوَانِنَا مِنَ انصار نے کہا: ہم تو جب لیں گے کہ آپ ہمارے بھائی الْمُهَاجِرِينَ مِثْلَ الَّذِي تُقْطَعُ لَنَا مہاجرین کو بھی جاگیریں دیں؛ ویسی ہی جاگیریں جو قَالَ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا آپ ہمیں دے رہے ہیں۔ تو آپ نے فرمایا: میرے بعد تم خود غرضی کو دیکھو گے ۔ ( یعنی تم پر لوگ مقدم کئے حَتَّى تَلْقَوْنِي۔ اطرافه ۲۳۷۷، 3163، 3794۔ جائیں گے ) تو تم صبر کرنا؛ یہاں تک کہ مجھ سے ملو۔ تشریح : القطائع : سفید زمین آبادی کی غرض سے بطور جاگیر دیئے جانے کے بارے میں فقہاء کا اتفاق ہے اور ان کے نزدیک اس کی دو صورتیں ہیں۔ بطور ملکیت یا صرف حاصلات سے فائدہ اُٹھانے کے لئے جیسا صلى الله کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بحرین کے جزیرہ سے فائدہ اُٹھانے کی اجازت دی۔ اسی طرح مفتوحہ علاقے کا خراج وصول کرنے کی بھی اجازت ہے۔ اس تعلق میں مفصل دیکھئے کتاب الجزية، باب ما أقطع النبي ﷺ من البحرين - آنحضر ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کی جلا وطنی کے بعد اُن کی جائیدادوں میں سے ایک جائیداد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو دی ( دیکھئے روایت نمبر ۳۱۵۱) جو بصورت ملکیت تھی۔ معاہد، ذمی اور مسلم کی جائیداد کسی دوسرے کو بطور جا گیر نہیں دی جاسکتی۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۲۰) بَاب ١٥ : كِتَابَةُ الْقَطَائِعِ جاگیروں سے متعلق دستاویز لکھنا ۲۳۷۷ : وَقَالَ اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى ۲۳۷۷ اور لیٹ نے یحی بن سعید سے بروایت ابْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے انصار کو بلایا۔ اس لئے کہ ان کو بحرین میں جاگیریں الْأَنْصَارَ لِيُقْطِعَ لَهُمْ بِالْبَحْرَيْنِ فَقَالُوْا دیں تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ ! اگر آپ ہمیں يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ فَعَلْتَ فَاكْتُبْ دیتے ہیں تو ہمارے بھائی قریشیوں کو بھی ویسی ہی لِإِخْوَانِنَا مِنْ قُرَيْشٍ بِمِثْلِهَا فَلَمْ يَكُنْ جاگیریں دیجئے۔ مگر اس وقت آپ کے پاس اور نہیں ذَلِكَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تھیں۔ آپ نے فرمایا: تم میرے بعد عنقریب دیکھو گے