صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 350 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 350

صحيح البخاری جلد ۴ ۳۵۰ ۴۲ - كتاب المساقاة جگہ پر ہو جس کے قریبی علاقہ میں گھاس ہو۔جس میں سب لوگوں کو جانور چرانے کا حق ہو۔مگر کنوئیں والا لوگوں کے جانوروں کو پانی پینے نہ دے۔اس غرض سے کہ جب پانی جانوروں کو پینے کے لئے نہیں ملے گا تو لوگ جانور چرانے کے لئے نہیں لائیں گے اور گھاس صرف کنوئیں والے کے جانوروں کے لئے محفوظ رہے گی اور وہی اس سے استفادہ کر سکے گا۔(فتح الباری جزء۵ صفحه ۴۱) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔جمہور نے مندرجہ بالا حدیث سے استدلال کیا ہے کہ پانی کا جو رفاہ عامہ کی غرض کے لئے ہو، بیچنا مکروہ ہے اور مذکورہ بالا ممانعت بطور تنزیہ ہے نہ کہ تحریم۔عنوان باب اور احادیث زیر باب اسی مفہوم کی تائید کرتی ہیں۔بَاب : مَنْ حَفَرَ بِتْرًا فِي مِلْكِهِ لَمْ يَضْمَنْ یہ باب اس بارے میں ہے کہ ) جو شخص اپنی ملکیت میں کنواں کھودے ( اور اس میں کوئی گر کر مر جائے ) تو مالک پر تاوان نہ پڑے گا ٢٣٥٥: حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ ۲۳۵۵ محمود بن غیلان ) نے مجھ سے بیان کیا کہ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيْلَ عَنْ عبيد الله بن موسیٰ) نے مجھے بتایا۔انہوں نے اسرائیل سے، اسرائیل نے ابوھین سے، ابوھین نے ابو صالح أَبِي حَصِيْنِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ روایت کی۔انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: کان سے جو نقصان ہو، اس کا تاوان نہ ہوگا۔اسی طرح اگر کوئی کنوئیں میں گر کر مر جائے تو الْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَالْبِتْرُ جُبَارٌ وَالْعَجْمَاءُ اس کا بھی کوئی تاوان نہ ڈالا جائے گا۔اسی طرح اگر جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ۔جانور کے چھوٹ جانے سے کوئی انسان اس کی زد اطرافه ۱٤٩٩، ۶۹۱۲، ۶۹۱۳ تشریح میں آ کر مر جائے تو اس کا بھی کوئی تاوان نہ ہوگا اور جو دفن شدہ مال ملے ، اس کا پانچواں حصہ دینا ہوگا۔مَنْ حَفَرَ بِثُرًا فِى مِلْكِهِ لَمْ يَضْمَنُ : زیر باب جو حدیث منقول ہے، وہ بھی پانی کی ملکیت پر دلالت کرتی ہے۔اگر کنواں کسی واحد شخص کی ملکیت قرار نہیں دیا جا سکتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیوں فرمایا کہ اس میں گر کر مرنے کا تاوان کنوئیں کے مالک پر نہیں ڈالا جائے گا۔بعض شارحین نے سوال اُٹھایا ہے کہ مندرجہ بالا حدیث کے الفاظ میں ملکیت کا ذکر نہیں ؛ عنوانِ باب کو فِی مِلْكِهِ سے کیوں مقید کیا گیا ہے؟ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فتوے سے ملکیت کا استنباط