صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 120 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 120

صحيح البخاری جلد ۴ ۱۲۰ ۳۴- كتاب البيوع ذکر ہے کہ ان کے عامل نے فریب دہی سے بیچ کی ہے اور وہ قابل فسخ اور قابل رڈ ہے۔ ان کے عامل یعنی کا رکن نے ان سے معذرت کی اور کہا : كَانَ كَاسِدًا لَوْ لَا أَنِّي كُنتُ أَزِيدُ عَلَيْهِمْ فَانْفِقَهُ ۔ مصنف عبد الرزاق، كتاب البيوع، باب لا يبيع حاضر لباد، جزء ۸ صفحه ۲۰۱) اگر میں اس کے نکاس کی غرض سے قیمت زیادہ نہ کرتا تو یہ ایک کھوٹی پونجی تھی ۔ یہی صورت بخش ہے جو نا جائز ہے۔ النَّاجِشُ آكِلُ رِبًا خَائِنٌ : حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی صحابی ہیں اور ان کی محولہ بالا روایت کتاب الشهادات، باب ۲۵، روایت نمبر ۲۶۷۵ میں دیکھئے ۔ جہاں اس امر کا ذکر ہے کہ ایک شخص سامان تجارت منڈی میں لا کر قسمیں کھانے لگا ؛ فلاں فلاں اس سامان کی یہ یہ قیمت پیش کر چکا ہے۔ حضرت ابن ابی اوفی کی روایت ابن ابی شیبہ اور سعید بن منصور نے بھی نقل کی ہے۔ ان کے نزدیک ایسی بیچ کا نفع سود ہے کیونکہ واجبی قیمت سے وہ زیادہ ہے جو فریب سے لیا گیا ہے۔ بیچ بخش میں قیمت زیادہ پیش کرنے والے کی غرض خرید نا نہیں بلکہ نرخ بڑھانا ہے۔ طبرانی نے بھی ان کی یہی روایت نقل کی ہے۔ ( فتح الباری جزء ۴۰ صفحه ۴۴۹ ) ( عمدۃ القاری جزء اصفی ۲۶۳) وَهُوَ خِدَاعٌ بَاطِلٌ لَا يَحِلُّ : یہ جملہ شارحین کے نزدیک امام بخاری کا ہے۔ نیلام میں بولی دینے والا اپنی قیمت دے کر سامان اٹھانے پر مجبور ہے مگر بخش میں یہ صورت نہیں۔ ( عمدة القاری جزء اصفحه ۲۶۳) ( فتح الباری جزء ۴۰ صفحه ۴۵۰) الْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ : فریب دہی انجام کار برباد کرنے والی ہے۔ یہ قول ابن عدی کی کتاب کامل میں قیس بن سعد بن عبادہ سے مروی ہے۔ اس حوالے کا دوسرا حصہ وَمَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدُّ کتاب الصلح میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ فَهُوَ رَدُّ کے الفاظ میں مروی ہے۔ ( باب ۵ روایت نمبر ۲۶۹۷) جس نے ایسا کام کیا جو ہمارے طریق کار کے مطابق نہیں وہ رڈ ہوگا۔ مذکورہ بالا حوالوں سے امام بخاری کی رائے مسئلہ معنونہ کے بارے میں واضح ہو جاتی ہے۔ بَاب ٦١ : بَيْعُ الْغَرَرِ وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ فریب دہی سے خرید وفروخت کرنا اور ایسی بیع جس میں ایک حمل کے بعد دوسرے حمل کی شرط ہو ٢١٤٣ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ۲۱۴۳: عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو حمل کی بیچ سے