صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 390
صحيح البخاری جلد ۲ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمُؤَذِّنُ لِلصَّلَاةِ۔ ۳۹۰ ١٤ - كتاب الوتر اپنی داہنی کروٹ لیٹ جاتے ، یہاں تک کہ مؤذن نماز کے لئے بلانے کو آپ کے پاس آتا۔ اطرافه ٦٢٦، ١١٢٣، 1١١٦٠، 1170، 6310 تشریح: کی نسبت بھی ! مَا جَاءَ فِي الْوِتْرِ : نماز وتر کے واجب ہونے یا نہ ہونے کا سمت بھی اختلاف ہوا ہے۔ احناف نے اسے پانچ نمازوں کی طرح واجب قرار دیا ہے اور اس کی تائید میں حضرت عمرو بن شعیب کی یہ روایت پیش کی ہے: إِنَّ اللَّهَ قَدْ زَادَ كُمُ صَلاةً وَهِيَ الْوِتْرُ فَحَافِظُوا عَلَيْهَا ۔ (بداية المجتهد۔ كتاب الصلاة۔ الجملة الأولى المسئلة الثانية) اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ایک اور نماز بڑھادی ہے اور وہ وتر ہے۔ اس کی حفاظت کرو۔ لیکن حضرت خارجہ بن حذافہ کی روایت خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَكُمْ بِصَلَاةٍ هِيَ خَيْرٌ لَكُمْ مِّنْ حُمُرِ النَّعَمِ الْوِتْرُ جَعَلَهُ اللهُ لَكُمْ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَى أَنْ يَطْلَعَ الْفَجْرُ۔ التاريخ الكبير للبخارى، باب خارجة، روایت نمبر ۶۹۵ جزء ۳ صفحه ۲۰۳) یہ حدیث تشریح کرتی ہے کہ اس سے مراد وہ نماز ہے جو ساری نماز کو طاق بنا دیتی ہے۔ خواہ عشاء کے بعد یا صبح سے پہلے پڑھی جائے ۔ اس روایت کا ترجمہ یہ ہے کہ نبی صلی ی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس باہر تشریف لائے اور ف اور فرمایا کہ اللہ عزوجل نے تمہیں ایک ایسی نماز کا حکم دیا ہے جو تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے اور وہ وتر ہے اور نماز عشاء اور طلوع فجر کے درمیان اسے تمہارے لئے مقرر کیا ہے۔ امام بخاری نے بھی روایت نمبر ۹۹۰ سے اسی وتر نماز کی طرف توجہ دلائی ہے۔ وتر کے معنے طاق عدد کے ہیں اور یہ نماز فرض نہیں بلکہ نوافل میں سے ہے۔ جیسا کہ امام مالک و امام شافعی اور اکثر علماء کا مذہب ہے۔ صرف پانچ نمازیں ہی فرض ہیں ۔ (بداية المجتهد كتاب الصلاة الجملة الأولى المسئلة الثانية) نیز دیکھئے کتاب الصلوۃ، بابا روایت نمبر ۳۴۹۔ حدیث الاسراء اور اس کے یہ الفاظ هِيَ خَمْسٌ وَ هِيَ خَمْسُونَ لَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ ۔ ( یہ پانچ ہی پچاس ہیں۔ میرے حضور قول بدلتا نہیں ۔ ) صَلَّى رَكْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ : نماز وتر سے متعلق دوسرا اختلاف یہ ہے کہ کس طرح پڑھی جائے؟ آیا دورکعتوں کے ساتھ اکٹھی یا الگ۔ امام ابو حنیفہ کے نزدیک وتر کی نماز تا نزدیک وتر کی نماز تین رکعتیں بغیر سلام پھیرنے کے ہیں۔ امام مالک دورکعتوں کے بعد سلام پھیرنا اور پھر ایک رکعت پڑھنا مستحب سمجھتے ہیں۔ ان کا استدلال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عملدرآمد سے ہے کہ آپ دور کعتیں پڑھ کر سلام پھیرتے اور پھر ایک رکعت سے دوگانہ کو طاق کر دیا کرتے تھے۔ امام شافعی کا مذہب بھی تقریبا یہی ہے۔ ان کے نزدیک نماز وتر در حقیقت ایک رکعت ہی ہے۔ (بداية المجتهد۔ كتاب الصلاة الثاني۔ الباب الاول القول في الوتر ) روایت نمبر ۹۹۰، ۹۹۳٬۹۹۲٬۹۹۱ سے بھی اسی امر کی تائید ہوتی ہے۔ صَلَاةُ اللَّيْلِ : ان روایتوں میں صَلَاةُ اللَّيْلِ سے مراد نماز تہجد ہے۔ امام بخاری نے نماز وتر اور نماز تہجد کے در میان فرق کیا ہے اور ہر نماز کے الگ الگ باب باندھے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وتر سونے سے پہلے بھی پڑھے