صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 345
صحيح البخاری جلد ۲ ۳۴۵ ١٢ - كتاب الخوف وَسَلَّمَ فَلَمْ يُعَنِّفْ وَاحِدًا مِنْهُمْ۔ (اس کا ) ذکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کیا گیا تو آپ اطرافه: ٤١١٩۔ نے ان میں سے کسی کو ملامت نہیں کی۔ تشريح : صَلَاةُ الطَّالِبِ وَالْمَطْلُوبِ رَاكِبًا وَ إِيْمَاء: یدونوں ہو تے نازک ہوتے ہیں لیکن جس کا پیچھا کیا جا رہا اجارہا ہو وہ عموماً به نسبت حملہ آوروں کے زیادہ خطر یادہ خطرے میں ہوتا ہے۔ شرحبیل نے جس کا ذکر عنوان باب میں کیا گیا ہے، حضرت عمر کے زمانہ میں خالد بن ولید کی زیر قیادت حمص فتح کیا تھا۔ شرحبیل نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا تھا کہ صبح کی نماز سواری پر ہی ادا کی جائے مگر اشتر نخعی نے سواری سے اتر کر نماز پڑھی۔ شرحبیل نے اسے برا مانا اور کہا: مُخَالِفٌ خَالَفَ اللَّهَ بِهِ۔ خلاف ورزی کرنے والا ۔ اس نے اللہ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ ( فتح الباری جزء ثانی صفحہ ۵۶۳) ولید بن مسلم نے اوزاعی سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو انہوں نے جواز کا فتوی دیا۔ مگر ا سے مشروط کر دیا ہے یعنی اگر نماز کا وقت یا دشمن کے ہاتھ سے نکل جانے کا اندیشہ ہو تو سواری پر ہی اشارہ سے نماز پڑھ لی جائے۔ مسلم بن ولید نے اس فتوی کی تائید میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ بالا ارشاد سے استدلال کیا ہے۔ غزوہ احزاب سے فارغ ہونے پر بنو قریظہ کی سرکوبی کے لئے آپ نے ان پر چڑھائی کرنے کا حکم دیا۔ کیونکہ اس یہودی قبیلہ نے جنگ کے اثناء میں عہد شکنی کی۔ قریش اور قبائل کو اکسایا اور مسلمانوں کے خلاف اسلام کے دشمنوں کو ساز و سامان سے مدد دی۔ آپ نے منادی کی کہ عصر کی نماز بنو قریظہ میں پڑھی جائے گی۔ راستے میں سورج غروب ہونے لگا تو بعض نے اس حکم کا احترام کیا اور نماز نہیں پڑھی اور بعض نے سواری پر ہی نماز پڑھ لی۔ آپ نے کسی کو ملامت نہیں کی ۔ اس واقعہ سے دونوں صورتیں جواز کی ثابت ہوتی ہیں۔ إِذَا تَخَوَّفَ الْفَوْتَ کے یہ معنے بھی ہیں کہ جب دشمن کے ہاتھ سے نکل جانے کا ڈر ہو تو سواری پر ہی نماز پڑھ لی جائے یا بعد از وقت قضاء پڑھ لے۔ مگر قضاء کی صورت اسی وقت جائز ہوگی کہ جب امام کا صریح حکم ہو جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم تھا: لَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ الْعَصْرَ إِلَّا فِي بَنِي قُرَيْظَةَ ۔ ورنہ دراصل مسئلہ یہی ہے کہ سواری پر ہی اشارہ سے پڑھ لے۔ اگر نماز کے وقت کا یادشمن کے ہاتھ سے نکل جانے کا ڈر ہو تو حکم کی تعمیل لازمی ہے۔ امام بخاری نے عنوان باب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور شرحبیل کے دو مختلف حکموں کا حوالہ دے کر اطاعت کی طرف توجہ دلائی ا ہے جو اسلام کا اصل مغز ہے۔ اجتہاد اجتہاد ہرا ہر ایک کا کام نہیں۔ سواری پر نماز پڑھنے کی حالت میں بھی ممکن ہے کہ ذراسی ڈھیل میں دشمن ہاتھ سے نکل جائے۔ ایسے نازک موقعوں پر امیر کے صریح حکم کی پابندی لازم ہے۔ اسی وجہ سے شرحبیل نے نخعی کو باوجود نماز ادا کرنے کے اللہ تعالیٰ کی خلاف ورزی کرنے والا ٹھہرایا ہے۔ کیونکہ نازک وقت میں حکم کی تعمیل ضروری ہوتی ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فوت ہو جانے پر بوجہ تعمیل حکم ملامت نہیں کی۔ جہاں امام یا امیر کا صریح حکم نہ ہو اور اپنے اختیار کی بات ہو تو وہاں اجتہاد میں موازنہ سے کام لے سکتا ہے۔ جیسا کہ حضرت عمرؓ نے جنگ احزاب میں کیا۔ ( روایت نمبر ۹۴۵) یعنی حالات کا جو مناسب تقاضا ہو اس کے مطابق عمل کیا جائے۔