صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 330 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 330

صحيح البخاری جلد ۲ ۳۳۰ ۱۱ - كتاب الجمعة رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ فِيْهِ سَاعَةٌ لَا ذکر کیا اور فرمایا: اس میں ایک گھڑی ہے جو مسلمان يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي بنده اس گھڑی کو ایسی حالت میں پائے گا کہ وہ (اس يَسْأَلُ اللهَ تَعَالَى شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ میں کھڑا نماز پڑھ رہا ہوگا تو وہ جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ وَأَشَارَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا ۔ سے مانگے گا وہ اس کو ضرور دے گا اور آپ نے ہاتھ اطرافه: ٥٢٩٤، ٦٤٠٠۔ سے اشارہ کیا کہ وہ گھڑی تھوڑی سی ہے۔ تشريح : السَّاعَةُ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ: باب ۳۷ میں قبولیت کی خاص گھڑی کا ذکرکر کے یہ اشارہ بھی کر دیا ہے کہ بالکل ممکن بلکہ قرین قیاس ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی ا الہی کی تجلی سے انکشاف ہو گیا ہو کہ یہ قبولیت کی گھڑی ہے۔ چنانچہ دعا کرنے کے معا بعد اسی وقت بارش کا شروع ہو جانا ، اس خاص قبولیت پر ایک شاہد ناطق ہے۔ الرحیم قبولیت کی اس گھڑی کی تعیین میں بیالیس اقوال مروی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ صحیح حضرت ابو موسیٰ اشعری کی روایت ہے کہ قبولیت کی گھڑی امام کے منبر پر بیٹھنے اور نماز سے فارغ ہونے کے درمیان ہے۔ (مسلم- كتاب الجمعة- باب في الساعة التي في يوم الجمعة ) اور اس بارہ میں حضرت عبداللہ بن سلام کی روایت بھی بہت مشہور ہے کہ وہ گھڑی عصر کے بعد سورج ڈوبنے تک ہے۔ حضرت ابوہریرہ نے ان پر اعتراض کیا ہے کہ اس وقت تو نماز جائز نہیں اور ان کی محولہ بالا روایت میں ہے ۔ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّی یعنی وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو۔ عبداللہ بن سلام نے اس کا یہ جواب دیا کہ نماز کا انتظار کرنے والا بھی نماز میں ہی ہوتا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ یہ جواب سن کر خاموش ہو گئے ۔ (فتح الباری جزء ثانی صفحہ ۵۴۰) اس سے بعض نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ وہ روایتیں جن میں حدیث نبوی کے الفاظ سے قَائِم کا لفظ محذوف ہے۔ باعتبار لفظی صحت زیادہ صیح ہیں۔ ورنہ حضرت ابوہریرہ حضرت عبداللہ بن سلام کو لفظ قائم کی طرف توجہ دلاتے۔ کیونکہ کھڑے ہو کر نماز کا انتظار کرنا کوئی معنے نہیں رکھتا۔ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ کے نزدیک یہ لفظ ثابت شدہ نہیں اور نماز کی انتظار کرنے والا عموما بیٹھا ہوتا ہے۔ اس لئے صلوۃ سے مطلق دعا اور نماز کی حالت مراد ہے۔ عبداللہ بن سلام کی روایت بھی صحیح ہے۔ قَائِمٌ يُصَلِّی کے الفاظ کی وجہ سے ان کی روایت با عتبار سند کمزور نہیں۔ کیونکہ لفظ ”قیام مجازاً مداومت کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ قَائِمٌ يُصَلِّی کے معنے ہوں گے دعا کرتا رہے۔ (فتح الباری جزء ثانی صفحہ ۵۳۴) امام ابن حجر عسقلانی نے مختلف اقوال پر جرح و قدح کر کے آخر میں اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ قبولیت کی گھڑی کا تعلق در حقیقت ہر نمازی کی اپنی معنویات سے ہے جو مختلف اوقات میں فیوض ربانیہ کا مورد بن کر استجابت دعا کی