صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 210 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 210

صحيح البخاری جلد ۲ ۲۱۰ ١٠ - كتاب الأذان باب ۱۳۱ : يَسْتَقْبِلُ بِأَطْرَافِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ (سجدہ میں ) اپنے پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ رکھے۔ قَالَهُ أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ عَنِ النَّبِيِّ اسے حضرت ابوحمید الساعدی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سے نقل کیا۔ تشريح : يَسْتَقْبِلُ بِأَطْرَافِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ: یہی عنوان کتاب اصلا باب ۸ میں بھی رکھا گیا ہے۔ وہاں کچھ اور غرض ہے اور یہاں کچھ اور ۔ اس جگہ اس عنوان کا صرف جسمانی وضع کے ساتھ تعلق ہے۔ اس باب کے ذیل میں کوئی روایت بیان نہیں کی گئی ۔ صرف ایک روایت کا حوالہ دیا گیا ہے۔ جو آگے باب ۱۴۵ میں منقول ہے۔ ( روایت نمبر ۸۲۸ ) اس کا خلاصہ یہ ہے کہ سجدہ کرتے وقت پاؤں انگلیوں کے بل کھڑے ہوں اور ایڑیاں اونچی ہوں ۔ انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو۔ سجدے کی اس مخصوص ہیئت میں سر، بازو، پاؤں، ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں سب کا رخ ایک ہی طرف ہوگا۔ یکسوئی صرف افراد کی صف بندی میں ہی نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ ہر فرد کے اپنے ظاہر و باطن میں بھی ۔ باب ۱۳۲ : إِذَا لَمْ يُتِمَّ السُّجُوْدَ اگر سجدہ پورا نہ کرے ۸۰۸: حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ :۸۰۸ صلت بن محمد نے ہم سے بیان کیا ، کہا : قَالَ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي مہدی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے واصل سے، واصل وَائِلِ عَنْ حُذَيْفَةَ رَأَى رَجُلًا لَا يُتِمُّ نے ابو وائل سے، ابو وائل نے حضرت حذیفہ سے رُكُوعَهُ وَلَا سُجُوْدَهُ فَلَمَّا قَضَی روایت کی کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا؟ جو رکوع صَلَاتَهُ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ مَا صَلَّيْتَ قَالَ اور سجدہ پوری طرح نہیں کرتا تھا۔ جب وہ نماز پڑھ وَأَحْسِبُهُ قَالَ وَلَوْ مُنَّ مُنَّ عَلَى غَيْرِ چکا تو حضرت حذیفہ نے اس سے کہا: تم نے نماز نہیں پڑھی۔ ( ابو وائل) کہتے تھے اور میرا خیال ہے کہ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تم (اب) مرجاؤ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق پر نہیں مرو گے۔ اطرافه: ۳۸۹، ۷۹۱۔