صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 465
البخارى جلد ا لِكُلِكُمْ ثَوْبَانِ۔طرفة: ٣٦٥۔تشریح: ۴۶۵ - كتاب الصلوة کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو دو کپڑے ہیں؟ الصَّلوةُ فِى الثَّوبِ الْوَاحِدِ : عنوانِ باب مصدر کے ساتھ قائم کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پانچ روا بتیں بیان کی ہیں۔جن سے ثابت کیا ہے کہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے اور خُذُوا زِينَتَكُمْ کے مفہوم کے منافی نہیں۔أَوَلِكُلِكُمْ ثَوْبَان : پانچویں روایت (یعنی نمبر ۳۵۸) میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ أَوَلِكُلِكُمْ ثَوْبَانِ پیش کر کے اُس زمانہ کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جب مسلمان نہایت غربت میں تھے۔اکثر کے پاس صرف ایک کپڑا ہوتا۔پس اگر خُذُوا زِينَتَكُمْ کے ہی معنے ہیں کہ جب تک پورا لباس زیب تن نہ ہو، نماز جائز نہیں تو صحابہ کرام کے لئے اس زمانہ میں نماز پڑھنا مشکل ہو جاتا۔امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ در حقیقت نماز پڑھنے والوں کے راستہ سے وہ مشکلات دور کر رہے ہیں جو بعض لوگوں نے پیدا کر دئے تھے۔شارع اسلام ﷺ نے تو عملی سہولتیں پیدا کی تھیں مگر آپ کے بعد فقہاء کی باریکیوں نے ان سہولتوں کو پہاڑ بنا کر نماز پڑھنے والوں کے راستہ میں جابجار کاوٹیں ڈال دیں۔اس ضرورت کی وجہ سے امام موصوف رحمۃ اللہ علیہ نے اس مضمون کو لمبا کیا ہے۔بَاب : إِذَا صَلَّى فِي التَّوْبِ الْوَاحِدِ فَلْيَجْعَلْ عَلَى عَاتِقَيْهِ۔جب ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھے تو اسے اپنے دونوں کندھوں پر ڈال لے ٣٥٩ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَّالِكِ :۳۵۹ ہم سے ابو عاصم نے بیان کیا۔انہوں نے عَنْ أَبِي الزِنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ مالک سے، مالک نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عبد الرحمن اعرج سے، عبدالرحمن نے حضرت ابو ہریرۃ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي أَحَدُكُمْ فِي التَّوْبِ سے روایت کی۔انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایک ہی کپڑے میں نماز نہ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى عَاتِقَيْهِ شَيْئً۔پڑھے درآنحالیکہ اس کے کندھوں پر کچھ نہ ہو۔طرفه: ٣٦٠۔٣٦٠: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا ۳۶۰ : ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا: شیبان نے ہمیں بتلایا۔انہوں نے یحیی بن ابی کثیر سے، بیٹی نے شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عکرمہ سے روایت کی، کہا کہ میں نے ان سے سنا عِكْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُهُ أَوْ كُنْتُ سَأَلْتُهُ یا (کہا) میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: