صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 611 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 611

صحیح البخاری جلد ۱۶ ۹۶ - كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ عطاء نے حضرت ابو سعید خدریؓ سے، حضرت صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ ابوسعید خدری نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ شِبْرًا شِبْرًا وَذِرَاعًا کی ۔ آپؐ نے فرمایا: ضرور اُن لوگوں کی چالوں پر ذِرَاعًا حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبِّ چلو گے جو تم سے پہلے تھے ، بالشت سے بالشت اور ہاتھ سے ہاتھ یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے تَبِعْتُمُوهُمْ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى قَالَ فَمَنْ۔ طرفه: ٣٤٥٦- سوراخ میں بھی داخل ہوئے ہوں تو تم بھی اُن کے پیچھے ہی جاؤ گے۔ ہم نے کہا: یا رسول اللہ ! کیا یہود و نصاری کی ؟ آپ نے فرمایا: پھر اور کس کی۔ تشريح : قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَتَتْبَعُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ : في صلى الله علیہ وسلم کا یہ فرمانا: تم ضرور ضرور اُن لوگوں کی چالیں چلو گے جو تم سے پہلے تھے۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مومن کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ہوشیار رہے اور یہود کی طرح خدا تعالیٰ کے احکام کے ساتھ یہ تمسخر نہ کرے کہ جس حکم پر جی چاہا عمل کر لیا اور جس کے متعلق جی چاہا اسے نظر انداز کر دیا۔ چونکہ رسول کریم صلی اللہ اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی تھی کہ ایک زمانہ میں مسلمان بھی یہود کے نقش قدم پر چلیں گے اور وہ اس طرح ایک دوسرے کے مشابہ ہو جائیں گے جس طرح ایک بالشت دوسری بالشت کے اور ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کے مشابہ ہوتا ہے۔ (بخاری، کتاب الاعتصام بالكتاب والسنة) اس لئے ہم دیکھتے ہیں کہ جب اسلام پر تنزل کا دور آیا تو وہ تمام خرابیاں جو یہود میں پائی جاتی تھیں ایک ایک کر کے مسلمانوں میں بھی پیدا ہونے لگ گئیں۔ یہود کو کہا گیا تھا کہ لا تَسْفِلُونَ دِمَاءَكُمْ ۔ دیکھو اپنی قوم کے افراد سے مت لڑو اور اُن کا خون مت بہاؤ ورنہ تم کمزور ہو جاؤ گے اور یہی نصیحت مسلمانوں کو بھی کی گئی تھی مگر اسلام کے دور تنزل کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ مسلمانوں نے خود مسلمانوں کا خون بہایا اور اپنی حکومتوں کو تباہ کرنے کے لئے انہوں نے ہر قسم کی خفیہ ریشہ دوانیوں اور سازشوں سے کام لیا یہاں تک کہ عیسائی حکومتوں سے معاہدہ کر کے مسلمان حکومتوں کا تختہ الٹنے کی بھی شازشیں کیں۔ چنانچہ خلافت