صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 157
صحیح البخاری جلد ۱۶ ۱۵۷ ۹۱ - كتاب التعبير الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءً مِنْ سِتَّةٍ فرماتے ہیں: اچھا خواب نبوت کے چھیالیس وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ۔حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔تشریح: الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْ مِن سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ: اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہوتا ہے۔بہت سی روایات میں مومن کے خواب کو نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزء قرار دیا گیا ہے، البتہ خواب نبوت کا کون سا جزء ہے ، اِس بارے میں روایات کے اندر مختلف اعداد نقل کیے گئے ہیں۔٢٤، ٢٥، ٢٦، ٢٧، ٤٠، ٤٢، ٤٤، ٤٥، ٤٦، ٤٧ ٤٩، ۵۰، ۷۰، ۷۲، ٧٦ ان سب میں مشہور چھیالیس (۴۶) کا قول ہے اور یہی اکثر روایات میں نقل کیا گیا ہے۔(فتح الباری ، جزء ۱۲، صفحه ۴۵۵،۴۵۴) اختلاف عدد سے متعلق چند روایات: مسلمان کا خواب ( اللہ تعالیٰ کی جانب سے بشارت ہے اور یہ) نبوت کا ایک حصہ ہے۔رُؤْيَا المُسْلِمِ، وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاءِ النُّبُوَّةِ۔(سنن الترمذی، ابواب الرؤيا ، بَاب ذَهَبَتِ النُّبُوَّةُ وَبَقِيَتِ المُمَشْرَاتُ) پچیس کی روایت۔اچھا خواب نبوت کے چھپیں اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ خَمْسَة وعشرين جزءاً من النُّبُوَّةِ كنز العمال، كتاب المعيشة والعادات من قسم الأقوال، الباب الرابع في معايش متفرقة ، الفصل الأول فرع في الرؤيا، جزء ۱۵ صفحه ۳۶۶) چھبیس کی روایت : مومن کا خواب نبوت کے چھیں اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءٌ مِنَ النُّبُوَّةِ الاستذكار لابن عبد البر، كتاب الرُّؤْيَا بَاب مَا جَاءَ في الرُّؤْيَا: جزء ۸، صفحه ۴۵۴ چالیس کی روایت۔مومن کا خواب نبوت کے چالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ أَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ - (سنن الترمذى، أَبْوَابُ الرُّؤْيَا ، بَاب مَا جَاءَ في تعبير الرؤيا، جزء۳، صفحه ۵۳۶) چوالیس کی روایت۔: اچھا خواب خود بندہ دیکھتا ہے یا اُس کے لئے دیکھا جاتا ہے اور یہ نبوت کے چوالیس یا ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْعَبْدُ أَوْ تُرَى لَهُ وَهِيَ جُزْءً مِنْ أَرْبَعَةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا، أَوْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ(تفسير الطبري، سُورَةُ يُونُسَ، الْقَوْلُ فِي تَأْوِيلِ قَوْلِهِ تَعَالَى لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ۔۔جزء ۱۲، صفحه (۲۱۸) پینتالیس کی روایت : اچھا خواب نبوت کے پینتالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزء من تخمسة وأربَعِينَ جُزْءاً من النُّبُوَّة (الاستذكار لابن عبد البر، كتاب الرُّؤْيَا بَاب مَا جَاءَ فِي الرُّؤْيَا: جزء ۸، صفحه ۴۵۵) چھیالیس کی روایت : نیک آدمی کے اچھے خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہیں۔الرؤيا