صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 110
صحیح البخاری جلد ۱۶ ||۰ ۹۰ - كتاب الحيل عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَنِ اُنہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ، النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكُلِّ حضرت عبداللہ بن عمر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ۔ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: ہر دغا باز کے لئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہو گا جس کے ذریعہ سے أطرافه: ۳۱۸۸، ١٧٧، ٦١٧٨، ٧١١١۔ وہ پہچانا جائے گا۔ تشريح : إِذَا غَصَبَ إِذَا غَصَبَ جَارِيَةً فَزَعَمَ أَنَّهَا مَاتَتْ: اماتت : اگر کوئی کسی لونڈی کو زبر دستی چھین لے اور یہ کہے کہ وہ مرگئی ہے۔ علامہ بدر ہے۔ علامہ بدر الدین عینی لکھتے ؟ مینی لکھتے ہیں : يَعْنِي أَخَذَهَا قَهْرًا فَلَمَّا ادَّعَى عَلَيْهِ الْمُعْصَبُ مِنْهُ زَعَمَ أَي الْغَاصِبُ أَنَّ الْجَارِيَة مَاتَت فَقَضَى الْحَاكِمُ بِقِيمَةِ تِلْكَ الْجَارِيَةِ الَّتِي زَعَمَ الْغَاصِبُ أَنَّهَا مَاتَت ثُمَّ وَجَدَهَا صَاحِبُهَا وَهُوَ الْمَغْصُوبُ مِنْهُ فَهِيَ أَى الْجَارِيَةُ لَهُ أَى الْمَالِكِ، وَيُرَدُّ الْقِيمَةُ الَّتِي حَكَمَ بِهَا إِلَى الْغَاصِبِ وَلَا تَكُونُ الْقِيمَةُ ثَمَنًا ، إِذْ لَيْسَ ذَلِكَ بَيْعًا إِنَّمَا أَخَذَ الْقِيْمَةَ لِزَعْمِ هَلَاكِهَا ، فَإِذَا زَالَ ذَلِكَ وَجَبَ الرُّجُوعُ إِلَى الأصل (عمدۃ القاری، جزء ۲۴ صفحه ۱۱۵) جب کسی مرد نے کسی شخص کی لونڈی کو غصب کر لیا۔ جب اس مغصوب منہ نے غاصب کے خلاف دعوی کیا تو غاصب نے کہا کہ وہ باندی مرگئی تو حاکم نے یہ فیصلہ کیا کہ جس باندی کے متعلق غاصب نے یہ کہا ہے کہ وہ مر گئی ہے اُس کی قیمت مالک کو ادا کرے، پھر باندی کے مالک کو دہ باندی مل گئی جو غصب کی گئی تھی تو وہ باندی اس مالک کی ہی ہو گی اور جس رقم کی ادائیگی کا غاصب کے خلاف فیصلہ کیا گیا تھا وہ رقم واپس کی جائے گی اور وہ رقم اس باندی کی قیمت نہیں ہو گی کیونکہ یہ بیچ نہیں ہے۔ اس نے یہ رقم اس لیے لی تھی کہ اس کا دعوی یہ تھا کہ وہ لونڈی ہلاک ہو گئی ہے اور جب یہ دعویٰ زائل ہو گیا تو پھر اصل کی طرف رجوع کرنا واجب ہے۔ امام بخاری نے زیر باب فقہاء کی ان آراء کو حدیث رسول کے ذریعہ غلط ثابت کیا ہے جو کہتے ہیں: الجارية للغاصب۔ کیونکہ غاصب کے لئے جواز کا فتویٰ ایک حرام کو حلال اور ناجائز کام کو جائز قرار دینے کے مترادف ہے۔ زیر باب حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسروں کے مال ناجائز طور پر لینے کو حرام قرار دیا ہے اس لئے غاصب اگر گواہوں سے اپنے مقدمہ کو ثابت بھی کر دے تب بھی وہ اس کے لئے مال حرام ہی ہو گا۔ زیر باب دوسری روایت نمبر ۶۹۶۶ سے امام بخاری نے اسے اسلامی شریعت سے غداری قرار دیا ہے اور غدار کی سزا اور رسوائی بیان کر کے ایسے حیلہ سازوں کو سخت انذار اور اُخروی عذاب کی وعید سنائی ہے جس سے یہ بتانا مقصود ہے کہ تم دنیا میں اگر اپنی چالاکی سے قانون کے تقاضے پورے کر بھی لو اور دنیا کی سزا سے بچ بھی جاؤ تو آخرت میں یہ سزا بہت بڑی رسوائی اور ذلت پر منتج ہو گی۔ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غدار کی فضیحت نمایاں کی جائے گی۔ دنیا میں بھی وہ بدنام ہوتا ہے اور چاروں طرف سے انگشت نمائی ہوتی ہے کہ فلاں بد عہد ہے اور آخرت میں بھی اس کی