صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 719 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 719

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۷۱۹ ۸۷ - كتاب الديات ہو۔ بیشک وہ پہلے مذاہب کی تعلیموں کا بھی بعض مقامات پر ذکر کرتا ہے مگر نفس مسئلہ پر وہ پہلے خود روشنی ڈالتا ہے اور اس کے متعلق ایک جامع اور کامل تعلیم لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے اس کے بعد وہ غیر مذاہب والوں پر حجت تمام کرنے یا انہیں شرمندہ کرنے کے لئے ان کی تعلیموں کو بھی ان کے سامنے پیش کرتا ہے۔ تاکہ ان کے دلوں میں یہ احساس پیدا ہو کہ مذہب کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے ہوئے انہوں نے اس کے احکام کو کس طرح پس پشت پھینک رکھا ہے۔ اس جگہ بھی قصاص کی بنی نوع انسان کو جو تعلیم دی گئی ہے یہ یہودیوں کی اتباع میں نہیں دی گئی بلکہ اُن احکام کے سلسلہ میں دی گئی ہے جو اکیسویں رکوع سے دیئے جارہے ہیں۔“ ( تفسير كبير ، سورة البقرة، زير آيت يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ جلد ۲، صفحہ ۳۵۸،۳۵۷) وَالْمَفَارِقُ لِدَيْنِهِ النَّارِكَ لِلْجَمَاعَةِ: وہ شخص جو دین سے نکل گیا ہو اور جماعت کو چھوڑنے والا ہو۔ زیر باب حدیث کے الفاظ وَالْمَفَارِقُ لِدَيْنِهِ النَّارِكْ لِلْجَمَاعَةِ کے متعلق حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نسائی میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ الْإِسْلَامِ يُحَارِبُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ فَيُقْتَلُ أَوْ يُصَلَّبُ أَوْ يُنْفَى مِنَ الْأرض ( نسائی جلد ۲ کتاب تحريم الدم باب الصلب ) یعنی وہ شخص جو اسلام کو چھوڑ کر مسلمانوں سے جنگ شروع کر دے۔ اس کے متعلق جائز ہے کہ اسے قتل کر دیا جائے یا صلیب پر لٹکا دیا جائے یا اُسے جلا وطن کر دیا جائے۔ یہ حدیث بتاتی ہے کہ عورت مرد کی کوئی خصوصیت نہیں بلکہ جو بھی قتل کرے گا اسے قتل کیا جائے گا اور جان کے بدلہ جان لی جائے گی۔“ ( تفسیر کبیر ، سورة البقرة، زیر آیت يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ جلد ۲، صفحہ ۳۵۹) بَاب : مَنْ أَقَادَ بِالْحَجَرِ جس نے پتھر سے بدلہ لیا ٦٨٧٩ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ۶۸۷۹ : محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جعفر نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ شعبہ نے ہشام بن زید سے، ہشام نے حضرت اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک یہودی