صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 445 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 445

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۴۴۵ ۸۳- كتاب الأيمان والنذور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”خدا تعالیٰ کے ساتھ تم جو عہد کرتے ہو، اس کو بھی پورا کرو اور جو تمہارے آپس میں معاہدات ہوتے ہیں ان کو بھی مت توڑو۔ یعنی جب تم خدا تعالیٰ کو ضامن کر کے کسی انسان سے معاہدہ کرو تو اُس کو ضرور پورا کرو کیونکہ تم خدا تعالیٰ کو ضامن مقرر کر چکے ہو۔ پس خدا کا نام لے کر کئے ہوئے معاہدہ کو اگر تم توڑو گے تو گویا خدا تعالیٰ کو بد نام کرنے والے بنو گے اور خدا تعالیٰ کو غیرت آئے گی اور اسے تمہیں سزا دینی پڑے گی۔“ ( تفسير كبير ، تفسير سورة النحل، آیت وَأَوْفُوا بِعَهْدِ اللهِ إِذَا عَهَدُ ثُم ، جلد ۴ صفحه ۲۲۷، ۲۲۸) بَاب ۱۰ : إِذَا قَالَ أَشْهَدُ بِاللَّهِ أَوْ شَهِدْتُ بِاللَّهِ اگر کوئی یوں کہے: أَشْهَدُ بِاللهِ أَوْ شَهِدتُ بِاللهِ یعنی میں اللہ کی قسم کھا کر شہادت دیتا ہوں یا میں نے اللہ کو گواہ ٹھہرا کر قسم کھائی ٦٦٥٨ : حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا ۶۶۵۸: سعد بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ شَيْبَانُ عَنْ مَّنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ شيبان (بن عبد الرحمن محوی ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ نے منصور (بن معتمر) سے منصور نے ابراہیم (شخصی) سے، ابراہیم نے عبیدہ (سلمانی) سے، عبیدہ نے صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ حضرت عبد اللہ بن مسعود) سے روایت کی۔ قَالَ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ انہوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَسْبِقُ کونسے لوگ بہتر ہیں؟ آپ نے فرمایا: میرے زمانہ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ۔ کے لوگ، پھر وہ جو اُن کے بعد ہوں گے، پھر وہ جو اُن کے معا بعد آئیں گے، پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ ان میں سے ایک قسم سے پہلے گواہی دے گا اور گواہی سے پہلے قسم کھائے گا۔ قَالَ إِبْرَاهِيمُ وَكَانَ أَصْحَابُنَا يَنْهَوْنَا ابراہیم نخعی) نے کہا: اور ہمارے لوگ جبکہ ہم بچے وَنَحْنُ غِلْمَانٌ أَنْ نَّحْلِفَ بِالشَّهَادَةِ تھے ، ہمیں منع کیا کرتے تھے کہ ہم گواہی یا عہد میں وَالْعَهْدِ۔ أطرافه: ٢٦٥٢، ٣٦٥١، ٦٤٢٩۔ قسم کھائیں۔