صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 242 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 242

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۲۴۴ ۷۷- کتاب اللباس حُذَيْفَةَ بْنِ غَانِمٍ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ پاس لے آؤ۔ ابو جہم حذیفہ بن غانم غانم کے بیٹے تھے كَعْبٍ۔ أطرافه: ٣٧٣، ٧٥٢- جو بنو عدی بن کعب میں سے تھے۔ ٥٨١٨ : حَدَّثَنِي مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا ۵۸۱۸ مسدد نے مجھے بتایا کہ اسماعیل ( بن علیہ ) إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ نے ہم سے بیان کیا کہ ایوب نے ہمیں بتایا، بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ ایوب نے حمید بن ہلال سے، حمید نے ابو بردہ سے أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ كِسَاءً وَإِزَارًا روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: حضرت عائشہ ہمارے غَلِيظًا فَقَالَتْ قُبِضَ رُوحُ النَّبِيِّ پاس ایک چادر اور ایک موٹا تہ بند نکال کر لائیں صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ۔ اور کہنے لگیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی آپ نے یہی دو (چادریں) پہنی ہوئی طرفه : ۳۱۰۸ تھیں۔ تشریح : الأَكْسِيَةُ وَالْخَمَائِصُ : عام چادریں اور اُونی حاشیہ دار چادریں۔ انیسی ، کساء کی جمع ہے جو کہ چادر کیلئے عام اور معروف لفظ ہے۔ اور خصائص خمیصہ کی جمع ہے۔ خمیصہ اُونی چادر کو کہتے ہیں اور چو کور ریشمی چادر کو بھی کہتے ہیں۔ (عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحہ ۲) جس میں بیل بوٹے بنے ہوتے ہیں۔ حالات اور موسم کے مطابق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف چادریں استعمال فرمائیں۔ اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَى أَبِي جَهْرٍ فَإِنَّهَا أَلْهَتْنِي آئِفًا عَنْ صَلَاتِي وَأُتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةِ: اس چادر کو ابو جہڑ کے پاس لے جا اس لے جاؤ اور ابو جہم کی سادہ چاور مجھے لا دو۔ حضرت ابو جہم معمر صحابہ میں سے تھے۔ انہوں نے تعمیر کعبہ میں دو دفعہ حصہ لیا جب قریش نے تعمیر کعبہ کی اس وقت اور یا اس وقت اور حضرت عبد اللہ بن زبیر نے جب تعمیر کعبہ کی اس وقت بھی۔ (عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحہ ۳) حضرت ابو جہم عامر بن حذیفہ نے نقش و نگار والی سیاہ اونی چادر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ بھیجی تھی۔ آپ کو نماز میں اس چادر کی وجہ سے توجہ ہٹنے کا احساس ہوا۔ نماز کے بعد آپؐ نے فرمایا ابو جہم کی یہ نقش و نگار والی چادر اسے واپس دے دو اور اس سے عام سادہ چادر لے آؤ۔