صحیح بخاری (جلد سیز دھم)

Page 225 of 611

صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 225

صحیح البخاری جلد ۱۳ ۲۲۵ ۶۸ - کتاب الطلاق إِحْدَى السُّنَنِ أَنَّهَا أُعْتِقَتْ فَخَيَرَتْ ایک نمونہ تو یہ کہ وہ آزاد کی گئی اور اُسے اپنے خاوند فِي زَوْجِهَا وَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى کے متعلق اختیار دیا گیا۔اور رسول اللہ صلی اللہ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ علیہ وسلم نے فرمایا: اور حق وراثت اُس کا ہے جو وَدَخَلَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ غلام آزاد کرے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وَسَلَّمَ وَالْبُرْمَةُ تَفُورُ بِلَحْمِ فَقُرِبَ اندر آئے اور ہانڈی میں گوشت اہل رہا تھا۔آپ إِلَيْهِ حُبْرٌ وَأَدْمٌ مِّنْ أَدْمِ الْبَيْتِ فَقَالَ کے سامنے روٹی اور گھر کے سالن میں سے کچھ رکھا أَلَمْ أَرَ الْبُرْمَةَ فِيْهَا لَحْمٌ قَالُوْا بَلَى گیا۔آپ نے فرمایا: کیا میں نے ہانڈی نہ دیکھی تھی وَلَكِنْ ذَلِكَ لَحْمٌ تُصْدِقَ بِهِ عَلَى جس میں کچھ گوشت تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں مگر وہ بَرِيْرَةَ وَأَنْتَ لَا تَأْكُلُ الصَّدَقَةَ قَالَ ایسا گوشت ہے جو بریرہ کو صدقہ کے طور پر دیا گیا ہے اور آپ صدقہ نہیں کھایا کرتے۔آپ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ۔نے فرمایا: اس کے لئے صدقہ اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔أطرافه : ٤٥٦ ، ۱٤٩٣، ۲۱۰۰، ۲۱۶۸، ٢٥۳۶، ٢٥٦٠، ٢٥٦١، ٢٥٦٣، ٢٥٦٤، ،٥٤٣٠ ۵۲۸۴ ،۵۰۹۷ ،۲۷۳۵ ،۲۷۲۹ ،۲۷۲۶ ،۲۷۱۷ ،۲۷۸ ،۲٥٦٥ -٦، ٦٧٥١، ٦٧٥،٦٧٥٤، ٦٧٦٠۷۱۷ تشريح۔لَا يَكُونُ بَيْعُ الْأَمَةِ طَلَاقًا: لونڈی کو فروخت کرنے سے طلاق نہیں ہوتی۔مذکورہ بلا باب میں بریرہ کے واقعہ سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ لونڈی جب آزاد ہو تو وہ یہ اختیار رکھتی ہے کہ اپنے پہلے نکاح کو قائم رکھے یا اسے ختم کر دے۔اور اپنی مرضی سے جہاں چاہے نکاح کر سکتی ہے۔اسلام نے نکاح کے لیے عورت کی رضامندی کو ضروری قرار دیا ہے۔اور اس کی رضامندی کے ساتھ اس کے ولی کی رضامندی بھی ضروری ہے۔ان دونوں رضاؤں کے بعد کسی عورت کا نکاح ہو سکتا ہے۔غلامی کی صورت میں ولی کی رضامندی کا مسئلہ عملاً ختم ہو جاتا ہے سوائے اس کے کہ اس کے خاندان والے اسے فدیہ دے کر آزاد کرالیں یا وہ عورت مکاتبت کر کے خود آزاد ہو جائے اگر ان دونوں صورتوں میں سے کوئی بھی نہ ہو تو اس کا حق ولایت ختم ہو جاتا ہے۔اور اگر اسے کوئی خرید کر آزاد کر دے تو اس کی آزادی کی صورت میں اب یہ اس کی ذاتی مرضی پر موقوف ہے کہ وہ چاہے تو پہلے خاوند سے کیے گئے رشتہ ازدواج کو قائم رکھے یا اسے ختم کر دے۔