یہ کتاب دراصل مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندی کی کتاب ’’ختم نبوت کامل ہر سہ‘‘ پرایک مختصر ناقدانہ تبصرہ ہے۔ اس تنقیدی مضمون میں آیت خاتم النبیین کی تفسیر، سیاق آیت، لغت عربی، آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی روشنی میں پیش کی گئی ہے اور مفتی محمد شفیع صاحب کے پیش کردہ معنی کی کہ آنحضور ﷺ وصف نبوت سے متصف ہونے کے لحاظ سے آخری نبی ہیں، کی قرآن مجید اور احادیث نبویہ کی روشنی میں بڑی متانت سے تردید کی گئی ہے۔ اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ جو منصب مفتی صاحب نے آنحضرت ﷺ کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے تسلیم کیا ہے کہ وہ نبی بھی ہونگے اور امتی بھی ہونگے۔...
more