حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1982ء میں مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد جلسہ سالانہ ربوہ پاکستان کے موقع پر اسلام کا نظام عدل، احسان اور ایتاء ذی القربیٰ کے عنوان پر خطابات کا سلسلہ شروع فرمایا جو آپ کی لندن ہجرت کے بعد بھی جاری رہا اور اس سلسلہ کا آخری خطاب حضور ؒ نے 1988ء میں ارشاد فرمایا تھا۔
ان چاروں خطابات کو اکٹھا ایک جلد میں مرتب کرکے شائع کیا گیا ہے۔ ان خطابات کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ قرآن کریم میں بیان فرمودہ نظام عدل، احسان اور ایتاء ذی القربیٰ جیسے سنہری اصول اپنی جامعیت کے اعتبار سے مخلوق خدا کے ہر...
more