زندہ درخت

by Other Authors

Page 82 of 368

زندہ درخت — Page 82

زنده درخت خطبہ کے شروع میں فرمایا کہ آج رات اللہ تعالیٰ نے ایک نوجوان کو میرے سامنے لا کھڑا کیا اور فرمایا کہ یہ کہتا ہے کہ حضور تو نمازیں پڑھانے نہیں آتے میں اپنے ہی محلہ میں نماز پڑھ لیا کروں گا۔میں اس نوجوان سے پوچھتا ہوں کہ تم محمود کی نمازیں پڑھنے آتے تھے یا اللہ تعالی کی۔آپ کو محسوس ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی حالت خلیفہ وقت کو بتادی ہے شرم سے پانی پانی ہو گئے اور عہد کیا کہ اب زیادہ با قاعدگی سے ( بیت ) مبارک میں نماز پڑھا کریں گے۔اس کے ساتھ کثرت سے درود شریف کا ورد شروع کر دیا۔خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ میاں شریف احمد کی کوٹھی کی طرف سے کچھ احباب اس انداز میں تشریف لا رہے ہیں جیسے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے چلو میں آتے ہیں۔بھائی عبدالرحمن قادیانی صاحب نے ہاتھ سے پکڑ کر کہا دیکھو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں بڑے شوق اور غور سے دیکھتے رہے وہ قافلہ حضرت صاحبزادہ میاں شریف احمد کے گھر میں داخل ہوا۔جب وہ احباب واپس آئے تو پھر آپ انے دیکھا کہ اُسی طرح احباب تشریف لا رہے ہیں جن میں سب سے آگے حضرت خلیفہ امسیح الثانی ہیں۔آپ نے بھائی عبد الرحمن صاحب سے پوچھا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں آپ نے حضرت صاحب کی طرف اشارہ کر کے فرما یا اب یہی آپ کی جگہ ہیں۔ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت مسیح موعود کو بھی خواب میں دیکھا۔والد صاحب کی ایک نصیحت آپ نے خوب پلے باندھ لی تھی کہ جس قدر زیادہ ممکن ہو سکے حضرت صاحب کی صحبت سے فائدہ اُٹھاؤ یہ موسم بہار ہے۔وقت ضائع نہیں کرنا۔حضور کسی سفر کے لئے تشریف لے جاتے تو آپ سائیکل پر کئی میل تک گاڑی کے ساتھ جاتے چھوٹی سے چھوٹی خدمت کے موقع پر خوش ہو جاتے۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد تعلیم حاصل کر کے لندن سے واپس آ رہے تھے تو حضور مع اہل خاندان استقبال کے لئے لاہور تشریف لے گئے۔ہیں لڑکے سائیکلوں پر ساتھ تھے بٹالہ میں حضور نے عبداللہ صاحب کو بلا کر پانچ روپے دئے کہ لڑکوں کو کھانا کھلا دو اُس وقت میں لڑکوں نے اڑھائی روپے میں 82