زندہ درخت

by Other Authors

Page 80 of 368

زندہ درخت — Page 80

زنده درخت فرما یا کل جب میں ٹیکہ لگانے جاؤں گا تو آپ کے لئے بھی لگوالا ؤں گا۔اگلے دن ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ جب میں نے آپ کے لئے پان کی درخواست کی تو حضرت اُم ناصر نے فرما یا صالح محمد تو ہمارا اپنا بچہ ہے اور ہمارے گھر اور خاندان کا ایک فرد ہے میں خود اپنے ہاتھ سے پان لگا کر دیتی ہوں۔آپ بہت خوش نصیب ہیں آپ کو امی جان نے پان لگا کر عنایت کیا ہے۔میں ہزار جان سے صدقے اپنے مولا کے جس کی عنایت سے مجھ پر اور ہمارے خاندان پر از راہ غلام نوازی خاندان مسیح پاک کی شفقتیں رحمت کی بارش کی طرح برستی رہیں۔“ 5- محترمہ صالحہ فاطمہ صاحبہ اہلیہ محترم غلام محمد صاحب 10اکتوبر 1908ء کو ہرسیاں میں پیدا ہوئیں۔محترم غلام محمد صاحب سے شادی ہوئی جو دو بیٹے اور اکیس دن کی ایک بیٹی یادگار چھوڑ کر 1938ء میں انتقال کر گئے۔جوانی میں بیوگی کا صدمہ اللہ تعالیٰ پر توکل اور صبر و حوصلہ سے برداشت کیا۔وقار اور سادگی سے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں دن رات ایک کر دیا۔محنت کی عادی تھیں، صبح تہجد کے بعد چکی پیتیں۔بچوں کو دین سے وابستہ رکھنے کے لئے غیر معمولی کوشش کرتیں۔تقسیم برصغیر کے وقت بڑے بیٹے عبدالسمیع صاحب قادیان رہ گئے تو وہ چھوٹے بچوں کے ساتھ بے سروسامانی کی حالت میں لاہور آگئیں۔بعد میں بڑے بیٹے نے شفا میڈیکوڑ کے نام سے لاہور میں کاروبار کیا جو خوب ترقی کر گیا۔قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کا بہت شوق تھا بیک وقت کئی بچے اور کئی بڑی عورتیں قرآن پاک پڑھتیں۔حضرت اماں جان نصرت جہاں بیگم کی شفقت کے دو واقعات سنایا کرتیں۔ایک دفعہ حضرت اماں جان کے گھر گئیں تو وہ تیل کی شیشی اٹھالا ئیں اور فرمایا میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ تمہارے سر میں تیل لگارہی ہوں اب میں اس خواب کو ظاہراً بھی پورا 80