زندہ درخت

by Other Authors

Page 55 of 368

زندہ درخت — Page 55

زنده درخت 10- حضرت میاں فضل محمد صاحب کے متعلق چند تاثرات سیکرٹری جماعت احمدیہ ہریاں تحریر : حضرت مفتی محمد صادق صاحب حضرت مفتی محمد صادق صاحب فروری 1909 ء مختلف شہروں میں جماعتی دورے کے سلسلے میں سفر کرتے ہوئے ہر سیاں پہنچے۔آپ نے تحریر فرمایا: تلونڈی میں ہی ہر سیاں کے دوست میاں فضل محمد صاحب پہنچ کر اقرار لے چکے تھے کہ میں ایک شب ہرسیاں میں ٹھہروں چنانچہ 28 فروری کی شام کو میں وہاں پہنچا رات کو وعظ ہوا۔اس جگہ بھی انجمن بنائی گئی جس کے سیکرٹری میاں فضل محمد صاحب اور پریذیڈنٹ منشی نور محمد صاحب مقرر ہوئے یہاں کی جماعت تھوڑی ہے مگر گاؤں چونکہ سکھوں کا ہے اس لحاظ سے کافی ہے۔امید ہے کہ منشی نور محمد صاحب و منشی فضل محمد صاحب کی کوشش سے جماعت بہت ترقی کرے گی۔انشاء الله۔۔۔۔۔۔( بدر 18 مارچ 1909ء) حضرت میاں فضل محمد صاحب ( ہر سیاں والے) تحریر محترم نذر حسین ص یہ 1932ء کی بات ہے جب مکرم میاں فضل محمد صاحب سے جان پہچان ہوئی میں ان دنوں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا اور بورڈنگ ہاؤس کا رہائشی۔ہوٹل ایونیو کے بالکل سامنے میاں فضل محمد صاحب کی دکان تھی۔55