زندہ درخت

by Other Authors

Page 311 of 368

زندہ درخت — Page 311

زنده درخت کی آنکھوں میں آنسود یکھ کر پریشان نہ ہو جاؤں۔خدا تعالیٰ پر توکل کر کے اپنی رابعہ بصری اور بچوں کو سوار کر دیا اور خود شعائر اللہ کی حفاظت کے لئے درویشی کو قبول کر لیا اور عبد الرحیم نمبر 72 کے طور پر 313 درویشان میں شامل ہونے کی سعادت پاگئے۔ع بادشاہوں سے بھی افضل ہیں گدائے قادیاں ابا جان کو جب کبھی ویزا مل جاتا ہمیں دیکھنے آجاتے۔ایک مرتبہ ربوہ آئے ہوئے تھے۔میرے بی اے کے امتحان تھے۔بجلی نہ تھی لائین کی روشنی میں پڑھتی تھی۔اگلے دن جغرافیہ اور عربی کے دو پرچے تھے۔میں نے بتایا عربی کے پرچے کا ایک سوال پوراحل نہیں کر سکی۔تھوڑی دیر کے بعد مجھے آواز دی اور کہا میں نے تمہارے لئے دعا کی ہے۔سامنے والی دیوار ایک دم چمک دار نورانی سی ہوگئی اور اوپر فضل“ لکھا ہوا دیکھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو جاؤ گی۔ان کی دعاؤں کے طفیل میں نے عربی میں گولڈ میڈل لیا۔بیٹی کتنی بھی لاڈلی ہو گھر سے رخصت کرنا ہوتا ہے۔بہت دعاؤں کے بعد دینداری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رشتہ طے کیا۔قادیان واپس چلے گئے۔شادی کی تیاری وغیرہ کے کچھ نہ کچھ چیزیں وہاں سے بھجواتے رہے۔ایک مرتبہ صحن میں بیٹھے ہوئے تھے مجھے بلا کر کہا میں نے تمہارے لئے اتنی دعا کی ہے کہ زمیں و آسمان کی درمیانی فضا اس سے بھر گئی ہے۔یہ دعا ئیں زندگی بھر ساتھ رہیں۔ظافر صاحب کو افریقہ میں بطور پرنسپل خدمت کا موقع ملا۔میں بھی سکول میں پڑھاتی رہی اور اب جب کہ ظافر صاحب جامعہ احمدیہ یوکے کے پرنسپل ہیں۔ہم جامعہ کے احاطے میں رہتے ہیں۔مجھے سب طلباء اپنے بچوں کی طرح لگتے ہیں۔ہمارے بیٹے عزیز ڈاکٹر نفیس احمد حامد نے نیوروسرجری کے FRCS امتحان میں بفضلہ تعالیٰ یو۔کے بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور Norman Dott گولڈ میڈل کا حقدار قرار سلسلے کے لئے۔پایا۔ماشاء اللہ فیس یہ گراں قدر اعزاز پانے والا پہلا پاکستانی ہے۔فالحمدللہ علی ذلک۔جب اس نمایاں کامیابی کا اعلان ایم۔ٹی۔اے پر نشر کیا گیا سن کی دلی مسرت ہوئی 311