زندہ درخت

by Other Authors

Page 29 of 368

زندہ درخت — Page 29

زنده درخت حضور نے فرمایا کہ اس کا نام عبد الرحیم رکھ دو۔۔دوسری بات یہ عرض کی کہ حضور عشاء کی نماز کے بعد اگر وتر نہ پڑھے جائیں اور پچھلے پہر بھی کسی وجہ سے نہ پڑھ سکیں تو پھر ان کو کس وقت پڑھا جائے۔حضور نے فرمایا کہ بہتر یہ ہے کہ پہلے ہی پہر پڑھ لئے جائیں۔یعنی نماز عشاء کے بعد ہی۔پہلی دفعہ جب طاعون پڑی تو ہمارے گاؤں میں بھی چوہے مرنے شروع ہوئے۔میں ہر ہفتہ قادیان شریف میں آکر جمعہ پڑھا کرتا تھا اور اکثر حضور سے مل کر واپس جاتا تھا۔اس روز ملتے وقت میں نے عرض کی حضور ہمارے گاؤں میں چوہے مرنے شروع ہو گئے ہیں۔حضور نے فرمایا فوراً باہر کھلی ہوا میں چلے جاؤ۔ایسے خطرہ کے وقت اس جگہ کو چھوڑ نا ہی سنت ہے۔ضرور گھر کو چھوڑ کر کھلی جگہ چلے جاؤ۔چنانچہ میں حضور کے حکم کے ماتحت باہر چلا گیا اور سب لوگ میرے سبب سے گھروں کو چھوڑ کر باہر چلے گئے۔مگر ایک چچا زاد بھائی نہ گیا اور چند دن کے بعد وہ طاعون سے مر گیا۔حافظ حامد علی صاحب جو حضوڑ کے پاس ابتدا ہی سے رہتے تھے انہوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود نے ایک ضروری کام کے واسطے ملک افریقہ یا امریکہ (جو مجھے اب یاد نہیں رہا کہ کس جگہ کا نام لیا ) بھیجا جب میں جہاز میں سوار ہوا تو وہ آگے چل کر خطرہ میں پڑ گیا۔یہاں تک کہ لوگ چیخ و پکار کرنے لگے حتی کہ میرے دل میں بھی کچھ خیال پیدا ہوا۔مگر میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ میں اللہ تعالیٰ کے نبی کا بھیجا ہوا ہوں اور میں نے اس کا کام کرنا ہے اس لئے یہ جہاز کس طرح ڈوب سکتا ہے۔میں نے بلند آواز سے پکارا کہ اے لوگو! گھبراؤ مت یہ جہاز ہرگز نہیں ڈوبے گا۔کیونکہ میں ایک نبی کا بھیجا ہوا اس جہاز میں سوار ہوں اس واسطے یہ جہاز ہر گز نہیں ڈوبے گا۔چنانچہ میں نے ان لوگوں کو تسلی دی۔آخر کا ر ہم ساحل پر جاپہنچے کہ جس جگہ میں نے اتر نا تھا۔چنانچہ میں وہاں سے اُتر کر آگے جس طرف جانا تھا چلا گیا۔مگر وہ جہاز اس جگہ سے روانہ ہوکر کچھ فاصلہ پر جا کر ڈوب گیا۔جب اس جہاز کے ڈوبنے کی خبر ملکوں میں پھیلی تو میرے گھر 29